Monday , May 1 2017
Home / شہر کی خبریں / تلنگانہ کانگریس کو کسی کے سرٹیفکیٹ کی ضرورت نہیں : سدھاکر ریڈی

تلنگانہ کانگریس کو کسی کے سرٹیفکیٹ کی ضرورت نہیں : سدھاکر ریڈی

حیدرآباد۔ 22 ڈسمبر (این ایس ایس) اننت پور کے رکن پارلیمنٹ جے سی دیواکر ریڈی کے تلنگانہ کانگریس پارٹی کے خلاف متنازعہ ریمارکس پر شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کانگریس ایم ایل سی مسٹر پی سدھاکر ریڈی نے کہا کہ انہیں تاڑی پتری میں پارٹی سرگرمیوں میں توجہ مرکوز کرنی چاہئے۔ ہمیں کسی کے سرٹیفکیٹ کی ضرورت نہیں ہے۔ واضح رہے کہ جے سی دیواکر ریڈی نے کل کہا تھا کہ کانگریس پارٹی تلنگانہ ریاست کی اسمبلی اور کونسل میں موثر مظاہرہ نہیں کررہی ہے۔  انہوں نے یہ بھی کہا تھا کہ آندھرا پردیش میں کانگریس بستر مرگ پر ہے اور تلنگانہ اس کی کارکردگی توقع کے مطابق نہیں ہے۔ تلنگانہ کے ریڈی طبقہ کے قائدین سیما۔ آندھرا کے مقابلے بیکار ہیں۔پی سدھاکر ریڈی نے ان ریمارکس پر شدید تنقید کی اور کہا کہ انہیں اپنے کام پر توجہ دینی چاہئے۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT