Wednesday , October 18 2017
Home / شہر کی خبریں / تلنگانہ کا دنیا کی ترقی یافتہ ریاستوںمیں شمار، تمام طبقات کی ترقی

تلنگانہ کا دنیا کی ترقی یافتہ ریاستوںمیں شمار، تمام طبقات کی ترقی

سیوا ہیومن رائٹس آرگنائزیشن کی تقریب ، محمد محمود علی ، افتخار احمد شریف ، محمد اظہرالدین اور دیگر کا خطاب

شمس آباد۔/27نومبر، ( سیاست نیوز) جناب افتخار احمد شریف حال مقیم شکاگو و آئی جی ایس گروپ چیرمین کی قیامگاہ شمس آباد میں سیوا ہیومن رائیٹس آرگنائزیشن کی چوتھی سالگرہ تقریب منعقد کی گئی جس میں افتخار شریف کو سیوا آرگنائزیشن کا سرپرست اعلیٰ اور سید رحیم الدین کو چیرمین کی حیثیت سے منتخب کیا گیا۔ اس تقریب سے جناب محمود علی ڈپٹی چیف منسٹر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سیوا کی جانب سے سماجی خدمات انجام دی جارہی ہیں جو قابل مبارکباد ہیں ۔ اس کے علاوہ ماہانہ بلڈ ڈونیشن کیمپ، مفت ہیلت کیمپ، ضرورت مندوں میں غذا اور اجناس کی تقسیم، احمد نگر اور بنجارہ ہلز ڈیویژنس میں مفت ایمبولنس سرویس کے علاوہ غریب و ضرورت مند افراد کو سامان کی ضرورت ہوگی انہیں فراہم کیا جارہا ہے۔ انہوں نے تیقن دیا کہ’ سیوا‘ آرگنائزیشن کو حکومت کی جانب سے ممکنہ تعاون کیا جائے گا۔ ڈپٹی چیف منسٹر نے کہا کہ ریاست میں ٹی آر ایس حکومت عوام کی فلاح و بہبود کیلئے کام کررہی ہے تمام مذاہب کے افراد کیلئے یکساں طور پر کام کیا جارہا ہے۔ آئندہ چند سالوں میں ریاست تلنگانہ دنیا کی ترقی یافتہ ریاستوں میں شمار ہوگی۔ جناب محمد علی شبیر رکن قانون ساز کونسل و اپوزیشن قائد نے کہا کہ ’ سیوا ‘ ریاست میں بہترین خدمات انجام دے رہی ہے اس کے علاوہ صاف صفائی کیلئے بھی اپنی بہترین خدمات انجام دے رہی ہے۔ ہنمنت راؤ رکن پارلیمنٹ نے کہا کہ ریاست سے بیرون ممالک جاکر تعلیم حاصل کرنے والے طلباء کو کافی مشکلات پیش آرہی ہیں ان کے مسائل کو حل کرنے کا مطالبہ کیا۔ اس کے علاوہ سیوا آرگنائزیشن کی خدمات کی ستائش کی۔ محمد اظہر الدین سابق کرکٹر و ہندوستانی کپتان نے سیوا کی جانب سے فراہم کی جانے والی غذا کو ضرورت مندوں تک تازہ غذا فراہم کرنے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ روزانہ ہم جو غذااستعمال کرتے ہیں وہی غذا غرباء میں بھی تقسیم کی جانی چاہیئے۔ افتخار احمد شریف نے کہا کہ انہیں خوشی ہے کہ انہیں سیواآرگنائزیشن کا سرپرست اعلیٰ مقرر کیا گیاہے وہ بھی سماجی خدمت کا حصہ بنیں گے۔ پروگرام کا آغازسارے گاما پا کے ونر و غزل سنگر محمد وکیل ( راجستھانی ) کی غزلوں سے آغاز کیا گیا۔ انہوں نے اپنی غزلوں سے حاضرین کے دلوں کو متاثر کیا۔ چار سالہ تقریب میں سید ہارون صدر سیوا ہیومن رائیٹس آرگنائزیشن، خلیق الرحمن، جابر پٹیل، عتیق صدیقی، کبیر خان، کارتک ریڈی، صہیب بیگ، فیض خان، قادر علی بیگ کے فرزند محمد علی بیگ، مری آدتیہ ریڈی چنا ریڈی کے پوترے، ڈاکٹر پریم راج بی جے پی اسٹیٹ سکریٹری، محمد یوسف علی خان، ایم اسلم قادری ٹی آر ایس میناریٹی سیل اسٹیٹ جنرل سکریٹری کے علاوہ عوام کی کثیر تعداد موجود تھی۔ سید ہارون نے مہمانوں کا استقبال کیا۔

TOPPOPULARRECENT