Thursday , August 17 2017
Home / اضلاع کی خبریں / تلنگانہ کوآپشن ممبرس کے انتخابات

تلنگانہ کوآپشن ممبرس کے انتخابات

پٹلم /16 نومبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) حلقہ جکل کے مدنور منڈل کے کوآپشن ممبر جناب محمد خواجہ معین الدین کی اطلاع کے بموجب تلنگاہن کے دس اضلاع کے کوآپشن ممبر کے انتخابات عمل میں لائے گئے ۔ رنگاریڈی کے جناب شمس الدین کوآپشن ممبر اسٹیٹ صدر کی حیثیت سے منتخب کئے گئے ۔ جناب عبدالحفیظ کاماریڈی کوآپشن ممبر نائب صدر کی حیثیت سے منتخب کئے گئے ۔ جناب محمد جاوید نلگنڈہ کوآپشن ممبر جنرل سکریٹری کی حیثیت سے منتخب کئے گئے ۔ جناب شیخ بابر کوآپشن ممبر نبی پیٹ جوائنٹ سکریٹری کی حیثیت سے منتخب کئے گئے ۔ اسی طرح حلقہ جکل کے مدنور منڈل کے کوآپشن ممبر جناب محمد خواجہ معین اسٹیٹ چیف اڈوائزر کی حیثیت سے منتخب کئے گئے ۔ دیگر تمام کوآپشن ممبر نومنتخب نمائندوں کو دل کی گہرایوں سے مبارکباد دی اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا ۔

TOPPOPULARRECENT