Thursday , September 21 2017
Home / شہر کی خبریں / تلنگانہ کوبرقی و آبرسانی مسائل سے پاک بنانے کا منصوبہ

تلنگانہ کوبرقی و آبرسانی مسائل سے پاک بنانے کا منصوبہ

منسٹرس کوارٹرس میں اجلاس سے ڈپٹی چیف منسٹر محمود علی کا خطاب
حیدرآباد۔9اگست(سیاست نیوز)ڈپٹی چیف منسٹر تلنگانہ جناب محمد محمودعلی نے کہاکہ 10اگست کو چیف منسٹرکے چندرشیکھر رائو نظام آباد میں سری رام ساگر پراجکٹ کا سنگ بنیاد رکھیںگے اور اس موقع پر جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے آندھرائی حکمرانوں کی تلنگانہ کی عوام او رکسانوں پر ڈھائے گئے مظالم کی تفصیلات بھی پیش کریں گے ۔ انہوں نے پارٹی کے تمام اقلیتی قائدین سے مجوزہ جلسہ عام میں کثیرتعداد میںشرکت کی اپیل کی۔ منسٹرس کوارٹرس بنجارہ ہلز میں وہ پارٹی قائدین کے ایک جائزہ اجلا س سے خطاب کررہے تھے، تلنگانہ کو برقی او رآبرسانی مسائل سے پاک ریاست کا درجہ فراہم کرنے کے لئے چیف منسٹر کے چندرشیکھر رائو کی کاوشیںناقابل فراموش ہیں۔جناب محمد محمودعلی نے کہاکہ مہاراشٹرا حکومت سے معاہدہ کرنے کے بعد ریاست میںمذکورہ پراجکٹ کی تیاری کے لئے زور شور سے کام کی شروعات عمل میںآرہی ہے او ربہت جلد مذکورہ پراجکٹ تکمیل کرلیاجائے گا۔سری رام ساگر پراجکٹ سے لاکھوں ایکڑ اراضی زرخیز ہوگی۔ انہو ںنے کہاکہ چیف منسٹر کے یہ اقدام ریاست تلنگانہ کی ترقی میںایک نئے باب کی شروعات ثابت ہوگا۔

TOPPOPULARRECENT