Sunday , September 24 2017
Home / اضلاع کی خبریں / تلنگانہ کو برقی پیداوار کے ذریعہ خود مکتفی بنانے ٹھوس اقدامات

تلنگانہ کو برقی پیداوار کے ذریعہ خود مکتفی بنانے ٹھوس اقدامات

زرعی مارکٹ کمیٹی ظہیرآباد کے ارکان حلف برداری تقریب ، رکن پارلیمان بی بی پاٹل کا خطاب

ظہیرآباد ۔ /21 مارچ (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) رکن پارلیمنٹ ظہیرآباد بی بی پاٹل نے یہاں سبھاش گنج میں زرعی مارکٹ کمیٹی ظہیرآباد کے نامزد ارکان کی حلف برداری کے لئے منعقدہ تقریب کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے سنگاریڈی کو براہ سداسیوپیٹ ، ظہیرآباد ریلوے لائن سے مربوط کرنے کے کام کی مرکزی حکومت کی جانب سے منظوری دیئے جانے کا انکشاف کیا اور کہا کہ عنقریب مذکورہ کام کا آغاز عمل میں آئے گا۔ انہوں نے کہا کہ ریاستی حکومت ، تلنگانہ کو برقی کی پیداوار کے ذریعہ خود مکتفی بنانے کے لئے ٹھوس اقدامات کررہی ہے جب کہ اس نے اقتدار کے روز اول سے ہی شہری و دیہی علاقوں کے عوام کو بلا وقفہ برقی سربراہی کا ریکارڈ قائم کیا ہے ۔ انہوں نے حلقہ اسمبلی ظہیرآباد کے کسانوں کے مسائل کی یکسوئی کیلئے ریاستی وزیر آبپاشی ٹی ہریش راؤ سے کامیاب نمائندگی کرنے کا تیقن دیا ۔ رکن ریاستی قانون ساز کونسل محمد فریدالدین نے دو ٹوک کہا کہ 7 سال کے طویل عرصہ کے بعد ظہیرآباد کی مارکٹ کمیٹی کی تشکیل جدید کا سہرا ریاستی حکومت کے سر جاتا ہے جب کہ تشکیل تلنگانہ سے قبل متحدہ ریاست آندھراپردیش کی ریاستی وزیر و رکن اسمبلی ظہیرآباد ڈاکٹر جے گیتا ریڈی کی عدم دلچسپی کے باعث مذکورہ کمیٹی کی تشکیل جدید کا مسئلہ معرض التواء میں رکھا گیا تھا ۔ جس کی وجہ سے کمیٹی میں شامل ہونے کے خواہشمند قائدین مایوسی کے شکار ہوگئے تھے ۔ انہوں نے ریاستی حکومت کی جانب سے ریاستی عوام کو نلوں کے ذریعہ پینے کے پانی کی سربراہی کے لئے شروع کردہ اسکیم مشن بھگیرتا کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ اس اسکیم کی عمل آوری کے لئے جنگی خطوط پر کام چل رہا ہے ۔ صدر زرعی مارکٹ کمیٹی ڈی لکشما ریڈی نے اپنے خطاب کے دوران عوام خاص کر کسانوں اور اشیائے مایحتاج کے بیوپاریوں کو یقین دلایا کہ وہ ان کے مسائل کی یکسوئی کے لئے ممکنہ اقدامات کریں گے اوراپنے فرائض منصبی کی انجام دہی میں کسی قسم کی کوتاہی سے کام نہیں لیں گے ۔ قبل ازیں زرعی مارکٹ کمیٹی کے سکریٹری دامودر نے نوتشکیل کردہ کمیٹی کے نامزد ارکان ڈی لکشما ریڈی کو صدر ، گاؤنی شیوکمار کو نائب صدر اور ایچ شیوا راج ، جناردھن ریڈی ، راجو ، ایس کرن کمار ، محمد علیم الدین ، پروتماں ، پروین کمار ، ریوناسدپا ، چیرمین پرائمری اگریکلچرل کوآپریٹیو سوسائیٹی یڈاکلاپلی جھرہ سنگم منڈل ، ڈسٹرکٹ مارکٹنگ آفیسر سنگاریڈی ، اسسٹنٹ ڈائرکٹر آف اگریکلچرل آفیسر ظہیرآباد اور صدرنشین بلدیہ ظہیرآباد کو ڈائرکٹرز کی حیثیت سے حلف دلایا ۔ بعدازاں صدر ، نائب صدر و ڈائرکٹرز کی بکثرت گلپوشی کی گئی ۔ اس موقع پر ٹی آر ایس کے دیگر سرکردہ قائدین کے مانک راؤ ، چرنجیوی پرساد ، کشن پوار ، چنوری لاوینا ، انیتا ، محمد عمر احمد ، محمد قطب الدین ، ایس ویدیا ناتھ ، جی وجئے کمار ، مرلی کرشنا گوڑ ، الاڈی نرسملو ، محمد یعقوب ، محمد نذیر احمد ، محمد معیز الدین ، راملو نیتا ، موتی رام ، روی کرن گپتا ، ایم اے باسط اور دوسروں کے بشمول عوام کی قابل لحاظ تعداد موجود تھی ۔ یہاں اس بات کا تذکرہ بے محل نہ ہوگا کہ تقریب حلف برداری کے موقع پر پستاپور گرام پنچایت کے سرپنچ رام کرشنا ریڈی نے وارڈ ممبرس کے ہمراہ ٹی آر ایس میں شمولیت اختیار کرلی۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT