Monday , September 25 2017
Home / شہر کی خبریں / تلنگانہ کو بچانے کسی بھی قربانی کیلئے تیار : سی پی آئی

تلنگانہ کو بچانے کسی بھی قربانی کیلئے تیار : سی پی آئی

کھمم 8 جولائی ( این ایس ایس ) یہ واضح کرتے ہوئے کہ تلنگانہ کی تشکیل میں سی پی آئی نے بھی اہم رول ادا کیا ہے پارٹی نے یہ واضح کیا کہ وہ تلنگانہ ریاست کو بچانے کسی بھی قربانی کیلئے تیار ہے ۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے پارٹی قائدین چاڈا وینکٹ ریڈی اور بی ہیمنت راؤ نے الزام عائد کیا کہ ریاستی اور مرکزی حکومتوں کا اقتدار ظالمانہ ہے ۔ مرکزی حکومت ایک قوم ایک ٹیکس کے نام پر عوام کا خون چوس رہی ہے ۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ این ڈی اے حکومت میں عوام کو سرکاری لوٹ مار کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT