Thursday , August 24 2017
Home / اضلاع کی خبریں / تلنگانہ کو ترقی یافتہ ریاست بنانے کی جدوجہد

تلنگانہ کو ترقی یافتہ ریاست بنانے کی جدوجہد

سنگاریڈی میں ضلع صدر ٹی آر ایس مرلی دھر یادو کی پریس کانفرنس
سنگاریڈی /11 اگست ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) وزیر اعلی کے چندرا شیکھر راؤ ریاست تلنگانہ کو ملک کے دیگر ریاستوں کے مقابل سرفہرست لانے شبانہ روز جدوجہد کر رہے ہیں ۔ تلنگانہ حکومت نے ریاست تلنگانہ کو سنہرے تلنگانہ میں تبدیل کرنے کیلئے کئی ایک فلاحی و ترقیاتی پروگرامس روبہ عمل لارہی ہے ۔ جس کی سابق میں کوئی نظیر نہیں ملتی گذشتہ ایک سال کے دوران تلنگانہ کی زبردست ترقی ہوئی ہے اور آئندہ 4 سالوں میں ملک کی سب سے ترقی یافتہ ریاست تلنگانہ ہوگی ان خیالات کا اظہار مرلی دھر یادو صدر ٹی آر ایس ضلع میدک نے سنگاریڈی زیڈ پی پی گیسٹ ہاوز میں منعقدہ ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے سابق رکن اسمبلی سنگاریڈی ٹی جئے پرکاش ریڈی کی وزیر اعلی کے سی آر اور تلنگانہ حکومت پر طنز و تنقید کو یکسر مسترد کرتے ہوئے کہا کہ جگا ریڈی کو کے سی آر پر تنقید کرنے کا کوئی اخلاقی حق نہیں ہے ۔ ٹی جئے پرکاش ریڈی ہمیشہ علحدہ ریاست تلنگانہ کے کٹر مخالف رہے ۔ چنانچہ انہیں تلنگانہ اور اس کی ترقی پر بیان بازی کا حق نہیں ہے ۔ تلنگانہ کی تشکیل ہزارہا جانوں کی قربانی اور 12 سالہ طویل تحریک تلنگانہ منظم کرنے پر ہوئی تلنگانہ کی مخالفت کرنے والے تلنگانہ کے سکھ دکھ پر کیونکر بیان بازی کرسکتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ٹی آر ایس تلنگانہ نے سابق رکن اسمبلی سنگاریڈی کو ناکام بناکر ٹی آر ایس کے حق میں فیصلہ بنایا ہے ۔ ٹی آر ایس حکومت فرینڈلی گورنمنٹ ہے جو صرف 14 ماہ کے قلیل عرصہ میں ہی کئی ایک کارہائے نمایاں انجام دیتے ہوئے عوام کو فائدہ پہونچا رہی ہے ۔ سرینواس چاری صدر ٹاون ٹی آر ایس ، وینکٹیشورلو سابق وائس چیرمین بلدیہ سنگاریڈی ، منوہر گوڑ رکن زیڈ پی ٹی سی ، پربھو گوڑ ، کنی وجئے کمار ، محمد لیاقت علی ، شیخ رشید و دیگر نے بھی خطاب کیا ۔ اس موقع پر عمر بن یوسف صدر ٹاون ٹی آر ایس اقلیتی سیل ، احمد انصاری ، سید عظیم ، محمد خواجہ ، صفی الدین ، محمد واجد ، عرفان ، وٹھل ، پی رمیش ، نرسملو و دیگر ٹی آر ایس قائدین موجود تھے ۔

TOPPOPULARRECENT