Monday , August 21 2017
Home / جرائم و حادثات / تلنگانہ کو حادثات سے پاک بنانے کا عزم

تلنگانہ کو حادثات سے پاک بنانے کا عزم

حیدرآباد۔ 15 جنوری (سیاست نیوز) وزیر ٹرانسپورٹ بی مہیندر ریڈی نے کہا کہ محکمہ ٹرانسپورٹ تلنگانہ کو ملک بھر میں ایک مثالی محکمہ بناتے ہوئے تلنگانہ کو حادثات سے پاک ریاست بنانے کی کوشش کی جائے گی اور کہا کہ اس سلسلے میں جاریہ ماہ 17 تا 23 جنوری تک ایک ہفتہ طویل ’’روڈ سیفٹی ویک‘‘ منظم کیا جائے گا۔ وزیر موصوف نے آج روڈ سیفٹی ویک سے متعلق پوسٹرس کی رسم اجراء انجام دینے کے بعد اپنا اظہار خیال کرتے ہوئے وزیر ٹرانسپورٹ تلنگانہ نے کہا کہ ریاست میں سب سے زیادہ حادثاتی اموات کی تعداد سائبرآباد میں 1,125 ہے۔ اس کے بعد اضلاع محبوب نگر ، میدک، میں بھی زیادہ حادثاتی اموات کے واقعات پیش آرہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تعلیمی اداروں کے علاوہ دیگر اداروں کے ساتھ روڈ سیفٹی سے متعلق بیداری پروگرام منظم کئے جائیں گے۔ مہیندر ریڈی نے کہا کہ محکمہ ٹرانسپورٹ کی کارکردگی کو مزید فعال بناتے ہوئے ریاست میں حادثوں کے واقعات کا تدارک کرنے کیلئے موثر اقدامات کئے جائیں گے۔ پوسٹرس رسم اجرائی کے سلسلے میں منعقدہ پروگرام میں جوائنٹ ٹرانسپورٹ کمشنر حیدرآباد وینکٹیشورلو تلنگانہ موثر وہیکل انسپکٹرس اسوسی ایشن صدر پاپا راؤ اور سیکریٹری پی سرینواس، ڈپٹی ٹرانسپورٹ کمشنر حیدرآباد پروین راؤ اور دیگر بھی موجود تھے۔

TOPPOPULARRECENT