Friday , October 20 2017
Home / شہر کی خبریں / تلنگانہ کو فنڈ جاری کرنے کے متعلق امیت شاہ کا بیان جھوٹ پر مبنی

تلنگانہ کو فنڈ جاری کرنے کے متعلق امیت شاہ کا بیان جھوٹ پر مبنی

حیدرآباد۔ 12 جون (سیاست نیوز) سی پی آئی تلنگانہ سیکریٹری اور سابق ایم ایل اے سی وینکٹ ریڈی نے آج بی جے پی قومی صدر امیت شاہ کے اس بیان کو جھوٹ پر مبنی قرار دیا کہ مرکزی حکومت نے ریاست کے لئے 90 ہزار کروڑ روپئے جاری کئے ہیں اور ریاستی حکومت اس فنڈ کو استعمال کرنے میں ناکام رہی ہے۔ سوریہ پیٹ اجلاس میں امیت شاہ نے جھوٹ پر مبنی بیان دیا ہے۔ ریاست کے عوام اور سیاسی پارٹیاں ، امیت شاہ کے جھوٹے بیان پر یقین کرنے تیار نہیں ہیں۔ تلنگانہ حکومت نے خشک سالی سے نمٹنے کیلئے مرکز سے 3064 کروڑ روپئے کی راحت فنڈ طلب کیا تھا لیکن مرکز نے صرف 712 کروڑ روپئے ہی جاری کئے۔ تلنگانہ ریاست کیلئے مالیاتی پیاکیج دینے سے بھی انکار کیا گیا۔

TOPPOPULARRECENT