Monday , March 27 2017
Home / شہر کی خبریں / تلنگانہ کو مالیاتی خسارے کی مرکز پابجائی کرے

تلنگانہ کو مالیاتی خسارے کی مرکز پابجائی کرے

کرنسی کی منسوخی سے آمدنی پر منفی اثر ، اچانک فیصلہ نے عوام کو سڑکوں پر لادیا، ٹی آر ایس رکن پارلیمنٹ جیتندر ریڈی کا بیان

حیدرآباد 15 نومبر (پی ٹی آئی) ملک میں بڑی کرنسی کو بند کرنے کا تلنگانہ کی آمدنی پر انتہائی منفی اثر پڑرہا ہے۔ چنانچہ ریاستی حکومت نے مرکز سے اِس خسارہ کی پابجائی کا مطالبہ کیا ہے۔ ٹی آر ایس کے لوک سبھا میں فلور لیڈر اے پی جیتندر ریڈی نے کہاکہ کالا دھن سے نمٹنے کے لئے وزیراعظم نریندر مودی کے ارادوں کا ہم خیرمقدم کرتے ہیں لیکن جس طریقہ کار پر عمل کیا جارہا ہے وہ درست نہیں ہے۔ انھوں نے یاد دلایا کہ وزیراعظم کے اعلان اندرون 4 گھنٹے بڑی کرنسی کا چلن یکلخت بند کردیا گیا۔ اس طرح کے اچانک اقدام کے باعث تمام پروفیشنلس، محنت کش طبقہ، ملازمین اور ہر شخص اپنی رقم کا تبادلہ کرانے کے لئے سڑکوں پر نکل آئے۔ انھوں نے کہاکہ تلنگانہ ریاست جو ابھی تشکیل پائی ہے، اِس کی معیشت جمود کا شکار ہوگئی۔ انھوں نے کہاکہ چیف منسٹر تلنگانہ کے چندرشیکھر راؤ نے مختلف سرکاری پروگرامس پر عمل آوری کے لئے نشانے مقرر کئے اور اِسی کے مطابق کام کررہے ہیں۔ محبوب نگر کے ٹی آر ایس رکن پارلیمنٹ نے کہاکہ اچانک جو صورتحال پیدا کی گئی اُس کی وجہ سے ریاست کی آمدنی بالکل تھم گئی ہے اور ہمارے منصوبے دھرے کے دھرے رہ گئے ہیں۔ جیتندر ریڈی نے وزیراعظم نریندر مودی سے اپیل کی ہے کہ ریاست کو جو مالی خسارہ ہورہا ہے مرکز اِس کی پابجائی کرے۔ اُنھوں نے کہاکہ ریاست کو جو محاصل جیسے رجسٹریشن فیس (جائیداد) ، آر ٹی اے، کمرشیل ٹیکس، سیلز ٹیکس اور اکسائز کی آمدنی پر کافی منفی اثر پڑا۔ انھوں نے کہاکہ ریاست کی آمدنی تھم گئی ہے۔ ٹی آر ایس مرکزی حکومت سے کرنسی کا چلن بند کرنے کا فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ نہیں کررہی ہے تاہم وہ اِس فیصلہ سے دستبرداری کے لئے پارلیمنٹ میں اپوزیشن جماعتوں کا ساتھ دے گی۔ ہمارا مطالبہ یہ بھی ہے کہ تلنگانہ کو ہونے والے خسارے کی مرکز پابجائی کرے۔ اس دوران چیف سکریٹری تلنگانہ نے کرنسی نوٹوں کی منسوخی کے بعد آمدنی میں کمی کا مختلف محکمہ جات کے عہدیداروں کے ساتھ جائزہ لیا۔ سکریٹریٹ میں منعقدہ اِس اجلاس میں مرکزی حکومت سے وصول ہونے والی آمدنی اور گرانٹس کے علاوہ دیگر اُمور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT