Friday , June 23 2017
Home / شہر کی خبریں / تلنگانہ کو مرکز کا فنڈ:’بی جے پی بحث کیلئے تیار:کے لکشمن

تلنگانہ کو مرکز کا فنڈ:’بی جے پی بحث کیلئے تیار:کے لکشمن

حیدرآباد25مئی(یواین آئی)تلنگانہ بی جے پی یونٹ’ ریاست کی ترقی کے لئے مرکزی حکومت کی جانب سے جاری کردہ فنڈس پر بحث کے لئے تیار ہے ‘ جس کے لئے وقت اور تاریخ کا فیصلہ وزیراعلی کے چندرشیکھرراؤ کریں۔صدر تلنگانہ بی جے پی کے لکشمن نے میڈیا کو یہ بات بتائی ۔ انہوں نے پارٹی صدر امیت شاہ کے ساتھ مرکزی حکومت کے خلاف مسٹر راو کے بیان کو جھوٹا پروپگنڈہ قرار دیا ۔انہوں نے کہا کہ تاحال مرکزی حکومت نے ریاست کے لئے ایک لاکھ کروڑ روپئے الاٹ کئے ہیں اور وہ اس پر مباحث کے لئے تیار ہیں۔انہوں نے کہا کہ جیسا کہ گزشتہ روز چندرشیکھرراؤ نے ہی کہا تھا کہ 65ہزار کروڑ روپئے ہی مرکز سے حاصل ہوئے ہیں۔چندرشیکھر راو نے ریاستی اسمبلی میں اعلان کیا تھا مرکز نے ریاست میں قومی شاہراہ کی ترقی کے لئے 42ہزار کروڑ روپئے جاری کئے ۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT