Friday , May 26 2017
Home / شہر کی خبریں / تلنگانہ کو کس شعبہ میں ترقی حاصل ہے وضاحت کرنے کا مطالبہ

تلنگانہ کو کس شعبہ میں ترقی حاصل ہے وضاحت کرنے کا مطالبہ

حیدرآباد۔/8فبروری، ( سیاست نیوز) ریاستی سی پی آئی ایم قائد و نائب صدر آل انڈیا کسان سبھا مسٹر ایس ملاریڈی نے چیف منسٹر مسٹر کے چندر شیکھر راؤ سے دریافت کیا کہ آیا ریاست تلنگانہ کس شعبہ میں سرفہرست ہے اس کی وضاحت کرنے کا حکومت سے پرزور مطالبہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ چیف منسٹر کا کہنا ہے کہ ریاست تلنگانہ 19.5 فیصد ترقی شرح کے لحاظ سے ملک بھر میں سرفہرست آنے کا تذکرہ کیا ہے۔ لیکن انہوں نے جاننا چاہا کہ کس شعبہ میں یہ ترقی کی شرح حاصل کی گئی۔ یہ بتائے بغیر ہی چیف منسٹر تلنگانہ نے ہمارا گاؤں ، ہمارا منصوبہ پروگرام کو پھر ایک بار منظم کرنے کیلئے چیف منسٹر تلنگانہ نے تمام ضلع کلکٹروں کو ہدایات جاری کی ہیں۔ مسٹر ایس ملا ریڈی نے ریاست میں زراعت، انڈسٹریز، سماجی خدمات کے شعبہ میں ترقی کی شرح سے عوام کو واقف کروانے کا حکومت بالخصوص چیف منسٹر مسٹر کے چندر شیکھر راؤ سے مطالبہ کیا۔ انہوں نے تلنگانہ حکومت کی غیر معیاری کارکردگی کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ حکومت اگر تمام شعبہ جات میں اپنی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر ہیوہ ریاست ملک بھر میں سرفہرست رہنے کاادعا کیا جاسکتا ہے۔ لیکن حقیقت یہ ہے کہ حکومت تلنگانہ کسی ایک شعبہ کی شاندار کارکردگی کا ادعا کرنے کے موقف میں نہیں ہے۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT