Friday , October 20 2017
Home / شہر کی خبریں / تلنگانہ کو کٹوتی کے بغیر برقی سربراہی کا اعزاز

تلنگانہ کو کٹوتی کے بغیر برقی سربراہی کا اعزاز

فاضل برقی کا موقف حاصل کریں گے ‘ الکٹریسٹی کے عہدیداروں کا خطاب
حیدرآباد۔21ڈسمبر ( سیاست نیوز) ریاست تلنگانہ میں کسی کٹوتی کے بغیر برقی سربراہ کرنے کا اعزاز صرف اور صرف  چیف منسٹر تلنگانہ مسٹر کے چندر شیکھر راؤ کو ہی حاصل ہے اور اس طرح ریاست تلنگانہ میں برقی سربراہی کے تعلق سے پائے جانے والے مختلف شکوک و شبہات  کو دور کر کے مسٹر کے چندر شیکھر راؤ نے ریاست تلنگانہ  کے وقار میں ہر لحاظ سے فروغ دے کر تلنگانہ کے وقار کو اونچا کیا بلکہ چیف منسٹر نے اپنا اہم رول ادا کیا ۔ لہذا ان کی ( چیف منسٹر کی) توقعات کو پوری کرنے کیلئے ہمیں سچی لگن کے ساتھ کام کرنے کی برقی ملازمین سے تلنگانہ الکٹریسٹی اکاؤنٹس آفیسرس  اسوسی ایشن کے جنرل سکریٹری مسٹر بی انجیا نے پُرزور  اپیل کی ۔ مسٹر انجیا جنہیں تلنگانہ  الکٹریسٹی اکاؤنٹس آفیسر اسوسی ایشن کے منعقدہ جلسہ عام میں دوبارہ جنرل سکریٹری منتخب کیا گیا ۔ تمام ارکان تلنگانہ الکٹریسٹی اکاؤنٹس آفیسر اسوسی ایشن سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ریاست آندھراپردیش کی تقسیم سے قبل علاقہ تلنگانہ میں برقی کی شدید قلت پائی جاتی تھی اور ریاست کی تقسیم کے بعد مسٹر چندر شیکھر راؤ کی خصوصی دلچسپی کے باعث ریاست تلنگانہ میں کبھی برقی کا مسئلہ پیدا نہیں ہوا بلکہ بغیر کسی کٹوتی کے ریاست تلنگانہ میں برقی کی موثر سربراہی کو یقینی بنانے میں اہم رول ادا کیا ۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم سب ملکر متحدہ جدوجہد کے ذریعہ آئندہ تین سال میں ریاست تلنگانہ کو فاضل برقی موقف رکھنے والی ریاست میں تبدیل کرنے کے اقدامات کرنے کی پُرزور اپیل کی ۔ اس موقع پر تلنگانہ الکٹریسٹی اکاؤنٹس آفیسرس اسوسی ایشن کے اجلاس عام میں اسوسی ایشن عاملہ کی تشکیل عمل میں آئی جس میں مسرس ڈی ویرا سوامی صدر ‘ ناگاراجو   نائب صدر   پی انجیا  ‘جنرل سکریٹری کے وینکٹیشورلو ‘ کے کودنڈا ریڈی ‘ جوائنٹ سکریٹریز پی انیل ‘ خازن روی کمار ‘ پبلسٹی سکریٹری مسٹر ہریش کمار ‘ کوآرڈینیٹر سرینواس ‘ جانیا ‘بچنا ‘ آگنائزنگ سکریٹری ‘ شریمتی وینا کماری نمائندہ خواتین ‘ سرینواسلو اور راجیش کمار ‘ آفس سکریٹریز کرشنا ریڈی ‘ مشیر خاص منتخب ہوئے ۔

TOPPOPULARRECENT