Wednesday , September 20 2017
Home / شہر کی خبریں / تلنگانہ کو 450 کروڑ روپئے کا خصوصی مرکزی پیاکیج

تلنگانہ کو 450 کروڑ روپئے کا خصوصی مرکزی پیاکیج

نئی دہلی 20 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) مرکز نے آج کہا ہے کہ آندھراپردیش تنظیم جدید ایکٹ کی گنجائش کے مطابق جاریہ مالیاتی سال کے لئے تلنگانہ کو 450 کروڑ روپئے خصوصی امداد کے طور پر جاری کئے گئے۔ آندھراپردیش تنظیم جدید ایکٹ 2014 کے تحت مرکزی حکومت کو یہ ذمہ داری تفویض کی گئی ہے کہ وہ دونوں ریاستوں میں پسماندہ علاقوں کی ترقی کے لئے پروگرامس کی مدد کرے۔ وزارت فینانس کے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ تلنگانہ کے پسماندہ علاقوں کی ترقی کے لئے 450 کروڑ روپئے کی خصوصی امداد برائے مالیاتی سال 2016-17 ء جاری کی جارہی ہے۔ مرکز نے 2015-16 ء میں بھی تلنگانہ کے 9 پسماندہ اضلاع کی ترقی کے لئے 450 کروڑ روپئے جاری کئے تھے۔

TOPPOPULARRECENT