Tuesday , July 25 2017
Home / شہر کی خبریں / تلنگانہ کو 500 نوٹوں کی عدم فراہمی

تلنگانہ کو 500 نوٹوں کی عدم فراہمی

حیدرآباد۔ 17 نومبر (سیاست نیوز) چیف سیکریٹری حکومت تلنگانہ راجیو شرما نے آر بی آئی کی جانب سے شائع شدہ 500 کی نئی نوٹ ریاست تلنگانہ کو نہ پہونچنے کی مرکزی کابینہ سیکریٹری پردیپ کمار سنہا سے وجہ دریافت کی۔ چلر کے بغیر 2,000 کی نئی نوٹس کی دستیابی کو بے فیض قرار دیا۔ 500 اور 1,000 روپئے کی نوٹوں کی منسوخی کے بعد مرکزی کابینی سیکریٹری پردیپ کمار سنہا نے تمام ریاستوں کے چیف سیکریٹریز سے ویڈیو کانفرنس کا اہتمام کرتے ہوئے تازہ صورتحال کا جائزہ لیا۔ بڑی کرنسی کے چلن کو بند کرنے سے ریاست کی معیشت پر پڑھنے والے اثرات پر روشنی ڈالتے ہوئے راجیو شرما نے کہا کہ ریزرو بینک آف انڈیا نے 500 کی نئی نوٹ جاری کردی، مگر وہ ابھی تک ریاست تلنگانہ کو پہونچی نہیں ہے۔ ایسی صورت میں 2,000 روپئے کی نوٹ دستیاب رہنا بے فیض ہے، کیونکہ چلر کے بغیر بڑی نوٹ کا رہنا نہیں رہنے کے برابر ہے۔ چیف سیکریٹری نے تلنگانہ کو 10، 20،50، 100 اور 500 کی نوٹس زیادہ مقدار میں روانہ کرنے اپیل کی۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT