Tuesday , August 22 2017
Home / شہر کی خبریں / تلنگانہ کیلئے دو ہزار میگاواٹ برقی خریدنے کا فیصلہ

تلنگانہ کیلئے دو ہزار میگاواٹ برقی خریدنے کا فیصلہ

حیدرآباد ۔ 5 ۔ نومبر : ( سیاست نیوز ) : تلنگانہ میں برقی کی قلت کے پیش نظر 2 ہزار میگاواٹ برقی کی خریدی کے لیے حکومت نے ٹنڈرس طلب کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ ریاست کو ایک ہزار میگاواٹ برقی کی خریدی پر سابقہ معاہدے کی مدت میعاد آئندہ سال 26 مئی اختتام کو پہنچے گی ۔ جس کی وجہ سے حکومت نے یہ فیصلہ کیا ہے اور اس سلسلہ میں محکمہ برقی کی ریاستی سطح کی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں بھی 2 ہزار میگاواٹ برقی کی خریدی سے متعلق فیصلہ کیا گیا ہے جب کہ تلنگانہ ٹرانسکو کی جانب سے موسم گرما میں برقی کی قلت جیسے اہم مسئلہ سے نمٹنے کے علاوہ آئندہ سال ماہ جون سے زراعت کے لیے 9 گھنٹے دن میں برقی کی سربراہی کو یقینی بنانے کی غرض سے حسب ضرورت برقی کی وافر مقدار کے حصول کے لیے ممکنہ اقدامات کی مساعی جاری ہے ۔۔

TOPPOPULARRECENT