Tuesday , May 30 2017
Home / اضلاع کی خبریں / تلنگانہ کیلئے زیادہ سے زیادہ جنیریک ادویات کی فراہمی کا مطالبہ

تلنگانہ کیلئے زیادہ سے زیادہ جنیریک ادویات کی فراہمی کا مطالبہ

نظام آباد:15؍ مارچ (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)رکن پارلیمنٹ نظام آباد کے کویتا کل پارلیمنٹ میں وقفہ سوالات کے دوران تلنگانہ کو جناریک ادویات کی عدم سربراہی پر سوال اٹھاتے ہوئے تلنگانہ کو زیادہ سے زیادہ جناریک ادویات فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ۔ وزیر اعظم نریندر مودی کی جانب سے جناریک ادویات پر بحث کے دوران کے کویتا نے سوال کرتے ہوئے کہا کہ خانگی کمپنیوں سے وصول کیلئے منظوری دینے کی مرکزی اور ریاستی حکومت کے اشترا ک سے ادویات کے حصول کیلئے پالیسی بنانے اور تلنگانہ کو زیادہ سے زیادہ جناریک ادویات سربراہ کرنے وزیر جن اوشات اسکیم کے تحت کوٹہ میں اضافہ کرنے کا بھی مطالبہ کیا ۔ جناریک ادویات کی قلت کی وجہ سے عوام کو مشکلات پیش آرہی ہے مرکزی وزیر منسک مانڈویا نے کویتا کے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ جناریک ادویات کی سربراہی میں اضافہ کیا جارہا ہے ادویات کی قلت کی وجہ سے عام شہریوں کی صحت کی حفاظت کیلئے ملک گیر سطح پر سنٹرس قائم کئے جارہے ہیں ۔ تلنگانہ کے رکن پارلیمنٹ نرسیا گوڑ نے اس میں مداخلت کرتے ہوئے ادویات کے سنٹرس کے قیام میں مرکزی حکومت کی جانب سے سہولتوں کی فراہمی ناگزیر ہے اس کے علاوہ عوام کو جناریک ادویات پر شعور بیداری ناگزیر ہے۔ انہوں نے کہا کہ مارچ 2017ء تک ملک گیر سطح پر 3 ہزار سنٹر س کے قیا م ناگزیر تھا لیکن اب تک 800 سنٹرس قائم کئے گئے انہوں نے خواہش کی کہ ضرورت پڑنے پر جناریک ادویات کے سنٹر کی ایم پی لاڈس کے فنڈس کا استعمال کرتے ہوئے سنٹر قائم کریں اور فارماسسٹوں کے حوالے کریں ۔

 

مدہول میں می سیوا سنٹر کی تنقیح
مدہول /15مارچ ( سیاست ڈسٹر کٹ نیوز) عوامی سہولیات کیلئے می سیوا کو حکو مت نے قائم کیا تا کہ عوام اور کسانوں کے مسائل کی یکسوئی ہو اس بات کااظہار مسٹر لوکیشور رائو تحصیلدار مدہول نے می سیوا سنٹرس کی تنقیح کے موقع پر اخباری نمائندوں سے مخاطب ہو کر کیا انہوں نے کہاکہ زرعی پا ہانی نقل، پیدائشی سر ٹیفکیٹ ، آدھار کارڈ ، رہائشی صداقت نامہ اور دیگر سہولیات کی خاطر می سیوا کا قیام عمل میں آیا انہوں نے می سیوا ذمہ داران سے کہاکہ حکو مت کی طے شدہ فیس عوام سے لیں اس سے زائد وصولی پر کاروائی کی جائے گی انہوں نے می سیوا ذمہ داران کو ہدایت دی کہ وہ حکو مت کے طے شدہ فیس بورڈ پر نصب کر تے ہوئے عوام سہولت بہم پہنچائیں بعد ازاں تحصیلدار مدہول جناب ظہیر الدین سنیئر اسسٹینٹ تحصیل دفتر نے کستور با گا ندھی مدرسہ کا معائنہ کر تے ہوئے طالبات کی تعلیمی حالت کا جائزہ لیا اور تمام تفصیلات حاصل کی  اور تعلیم کے تعلق سے زرین مشورے بھی طلباء کو دیے ۔
اقلیتی اقامتی اسکول انگلش میڈیم
ورنگل میں مفت داخلے
ورنگل ۔ 15مارچ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ڈاکٹر اقبال محی الدین پرنسپل میناریٹی ریسیڈنشیل انگلش میڈیم ورنگل نے ایک صحافتی بیان میں کہا کہ 2017-18ء کے لئے میناریٹی اقامتی اسکول ورنگل میں ورنگل ‘ کریم نگر اور عادل آباد کے اضلاع کے میناریٹی طلبہ جماعت پنجم میں مفت داخلے آن لائن http/tgcet.cgg.gov.inکے ذریعہ درخواست داخل کرسکتیہ یں ۔ جماعت چھٹویں ‘ ساتویں اور آٹھویں جماعتوں میں خالی نشستوں پر راست طور پر درخواست اسکول ہذا میں داخل کرسکتے ہیں ۔ قابل ترین اساتذہ کی نگرانی میں طلبہ کو معیاری تعلیم دی جائے گی ۔ گذشتہ تین سالوں سے ایس ایس سی کا نتیجہ صدفیصد رہا ہے ۔ اس اقامتی اسکول می ںطلبہ کیلئے مفت قیام و طعام کے علاوہ مفت درسی کتب ‘ اسکول ڈریس ‘ ہر ماہ کاسمیٹک کیٹ دیئے جاتے ہیں ۔ 24گھنٹے میڈیکل سرویس کھیل کود کیلئے وسیع میدان ‘ تمام تر سہولت سے آراستہ اسکول کی عمارت طلبہ کو انگلش کے ساتھ ساتھ زبان اول اردو اور زبان دوم تلگو رکھی گی گئی ہے اور دینیات کی تعلیم اور نمازوں کا اہتمام ‘ ماہ رمضان میں سحر اور افطار کا انتظام کیا جاتا ہے ۔ انہوں نے اولیائے طلبہ سے گذارش کی ہیکہ وہ اپنے بچوں کا مستقبل سنواریں ۔ اس اقامتی اسکول میں تعلیم دلوائیں ۔ مزید معلومات کیلئے 9701889877 ‘ 9704449236 ‘ 9515215925 پر ربط پیدا کریں ۔
بودھن میں سرکاری خزانے میں
غبن سے متعلق تحقیقات
بودھن ۔ 15مارچ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) سی ای ڈی پولیس افیسر مسٹر اُدے کمار ریڈی ڈی ایس پی کی قیادت میں گذشتہ روز ایک وفد کمرشیل ٹیکس آفس بودھن پہنچ کر دفتر میں موجود پانچ کمپیوٹر سسٹمس معہ ہارڈ  ڈسک کے ضبط کرکے میدک روانہ ہوگئے جہاں بودھن زون میں مبینہ طور پر 65کروڑ روپیوں کا سرکاری خزانے سے غبن کیا گیا ‘ اس کی تحقیقات میں پیشرفت  لاتے ہوئے سی ای پولیس نے جوڈیشیل کسٹیڈی میں زیرحراست کمرشیل ٹیکس کے معطل شدہ عہدیدار وجئے کرشنا وینو گوپال سوامی اور جونیئر اسسٹنٹ ہنومان سنگھ کو اپنی تحویل میں لیکر تفتیش شروع کردی ۔ کمپیوٹرس کی ضبطی کے بعد بودھن زون کے بعض بڑے بیوپاریوں میں کھلبلی مچھ گئی ۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT