Thursday , August 24 2017
Home / Top Stories / تلنگانہ کیلئے علاحدہ ہائی کورٹ کے قیام کا مطالبہ۔ وکلا نے جنتر منتر پر دھرنا دیا

تلنگانہ کیلئے علاحدہ ہائی کورٹ کے قیام کا مطالبہ۔ وکلا نے جنتر منتر پر دھرنا دیا

نئی دہلی 25جولائی (یواین آئی )تلنگانہ کیلئے علاحدہ ہائی کورٹ کے قیام کا مطالبہ کرتے ہوئے تلنگانہ کے وکلا نے قومی دارالحکومت نئی دہلی کے جنتر منتر پر دھرنا دیا ۔ ان وکلا نے مطالبہ کیا کہ مرکز اس مسئلہ پر توجہ دیتے ہوئے فوری طور پر دونوں تلگو ریاستوں تلنگانہ اور آندھراپردیش کے مشترکہ حیدرآباد ہائی کورٹ کو تقسیم کرے اور تلنگانہ کیلئے علحدہ ہائی کورٹ تشکیل دیا جائے ۔ ان وکلا نے اپنے ہاتھوں میں زنجیریں پہن رکھی تھی ۔ انہوں نے میڈیا سے با ت کرتے ہوئے الزام لگایا کہ مرکزی وزیر وینکیا نائیڈو اور اے پی کے وزیر اعلی چندرا بابو نائیڈو کی سازش کے سبب ہی ہائی کورٹ کی تقسیم نہیں ہورہی ہے اور اس مسئلہ پر احتجاج کرنے والے جوڈیشیل افسروں کو معطل کیا گیا ۔ ان وکلا نے جوڈیشیل افسروں کی معطلی سے دستبرداری کا مطالبہ کیا ۔تلنگانہ کے مختلف علاقوں کے تقریباً دو ہزار وکلا نے اس احتجاج میں حصہ لیا جس کی حمایت ٹی آر ایس کے ارکان پارلیمنٹ نے کی ۔

TOPPOPULARRECENT