Tuesday , September 26 2017
Home / شہر کی خبریں / تلنگانہ کیلئے علحدہ ہائیکورٹ کا مطالبہ 23جولائی کو جنتر منتر پر دھرنا

تلنگانہ کیلئے علحدہ ہائیکورٹ کا مطالبہ 23جولائی کو جنتر منتر پر دھرنا

حیدرآباد۔/20جولائی، ( راست ) تلنگانہ مسلم ایڈوکیٹس فورم کے ریاستی صدر و ریاستی سکریٹری ٹی آر ایس جناب وحید احمد ایڈوکیٹ جن کے ہمراہ تلنگانہ مسلم ایڈوکیٹس فورم وکلاء جناب میر واحد علی خان ایڈوکیٹ ، نائب صدر فورم جناب سید فرحت احمد ایڈوکیٹ، محمد مسیح الدین ایڈوکیٹ، افضل الدین دکھنی ایڈوکیٹ، محمد علی معین الدین ایڈوکیٹ، فیصل صابری اور دوسرے کئی مسلم وکلاء بھی دہلی کے لئے 23 جولائی کو حیدرآباد سے روانہ ہوں گے۔ جناب وحید احمد ایڈوکیٹ ریاستی صدر فورم بھی اس دن صبح 8بجے کاچی گوڑہ ریلوے اسٹیشن سے دہلی کے لئے روانہ ہوں گے اور 25 جولائی کو دہلی میں جنتر منتر ( دھرنا چوک ) دہلی میں دھرنا دیا جائے گا اور تلنگانہ کے تمام ارکان پارلیمنٹ سے درخواست کی جائے گی کہ وہ علحدہ ہائی کورٹ تلنگانہ ریاست کے لئے پارلیمنٹ میں آواز اٹھائیں اور 26جولائی کو حیدرآباد کیلئے واپس ہوں گے۔

 

تلنگانہ آر ٹی سی کے ورکرس کی تنخواہوں میں اضافہ کیلئے اقدامات۔ ہریش راؤ کا وعدہ
حیدرآباد 20جولائی (سیاست نیوز )تلنگانہ آر ٹی سی یونین کے انتخابات میں کامیاب تلنگانہ مزدور یونین کے لیڈروں نے وزیر آبپاشی ہریش راؤ سے ملاقات کی ۔ ہریش راؤ نے کامیاب یونین کے لیڈروں اور کارکنوں کو مبارکباد پیش کی ۔ ان کارکنوں نے ہریش راؤ کے گھر کے سامنے پٹاخے چھوڑے اور جشن بھی منایا ۔ انہو ں نے ہریش راؤ کو مٹھائی بھی کھلائی ۔ اس موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے ہریش راؤ نے کہا کہ آر ٹی سی کی بہبود کیلئے وزیر اعلی چندر شیکھر راؤ کی جانب سے کئے جارہے اقدامات کے سبب ہی یونین کو انتخابات میں کامیابی حاصل ہوئی ہے ۔ اس کامیابی سے یونین کے وقار میں اضافہ ہوا ہے ۔ وہ یونین کے ہر کارکن کو مبارکباد دیتے ہیں۔انہوں نے کہا یاد دہانی کرائی کہ تلنگانہ کو ریاست کا درجہ دلانے کیلئے چلائی گئی تحریک اور عام ہڑتال میں بھی آر ٹی سی یونین نے کافی جدوجہد کی تھی اور اسی جذبہ کے ساتھ گزشتہ روز ہوئے انتخابات میں یونین کو کامیابی حاصل ہوئی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ آر ٹی سی کی بہبود اور ترقی کیلئے وزیر اعلی چندر شیکھر راؤ نے نو سو کروڑ روپئے الاٹ کئے ہیں۔ انہو ں نے وعدہ کیا کہ آر ٹی سی کے ورکرس کی تنخواہوں میں اضافہ کیلئے اقدامات کئے جائیں گے ۔

TOPPOPULARRECENT