Tuesday , September 26 2017
Home / اضلاع کی خبریں / تلنگانہ کیلئے علحدہ ہائیکورٹ کا مطالبہ

تلنگانہ کیلئے علحدہ ہائیکورٹ کا مطالبہ

کوڑنگل ۔ 12 ۔ مئی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) بار اسوسی ایشن کوڑنگل کے زیراہتمام احتجاجی پروگرام منظم کرتے ہوئے ریاست تلنگانہ کیلئے علحدہ ہائیکورٹ کے قیام کا پُرزور مطالبہ کیا گیا ۔ تفصیلات کے بموجب گزشتہ روز منصف کورٹ کے احاطہ میں منعقدہ احتجاجی پروگرام میں جنرل سکریٹری بار اسوسی ایشن مسٹر بسواراج نے مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ کم از کم موجودہ طور پر ریاست تلنگانہ کیلئے علحدہ ہائیکورٹ کا قیام عمل میں لایا جائے ۔ ریاستی حکومت وکلا کیلئے مختص کی گئی رقم ایک سو کروڑ کے تعلق سے یکسوئی کرے ۔ ہیلت کارڈس ، تعمیر امکنہ اسکیمات کو روبہ عمل لانے کی خواہش ظاہر کی ۔ اس پروگرام میں وکلا مسرز گندے اوم پرکاش ، اے وی آنند ، مدھو سدن ریڈی ، کروناکر ریڈی ، پربھاکر ، مرلی منوہر ، بھوانپا ، مہیش ، سنتوش اور لشکپا وغیرہ نے حصہ لیا ۔

TOPPOPULARRECENT