Wednesday , August 23 2017
Home / اضلاع کی خبریں / تلنگانہ کیلئے وینکٹ سوامی کی قربانیاں یادگار

تلنگانہ کیلئے وینکٹ سوامی کی قربانیاں یادگار

کاماریڈی:20؍فروری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) قانون ساز کونسل کے اپوزیشن لیڈر محمدعلی شبیر ماچہ ریڈی منڈل کے موضع فرید پیٹ میں سابق مرکزی وزیر وینکٹ سوامی کے مجسمہ کی ان کے فرزندان وویک، ونود کے ہمراہ نقاب کشائی کی ۔ اس موقع پر منعقدہ جلسہ سے مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ تلنگانہ کے قیام کیلئے سابق مرکز وزیر آنجہانی وینکٹ سوامی نے کانگریس ورکنگ کمیٹی میں آواز اٹھائی تھی۔ وینکٹ سوامی نے تلنگانہ کے حصول کیلئے عہدوں کو بھی قربان کردیا۔ سی ڈبلیو سی کے اجلاس میں احتجاج کرنے کی وجہ سے انہیں صدر جمہوریہ کے عہدہ سے ہاتھ دھونا پڑا۔ قومی سطح پر وہ غریبوں کے رہنما ء رہے ہیں۔ کئی محبان تلنگانہ کی قربانیوں کی وجہ سے ہی تلنگانہ کا قیام عمل میں آیا ہے۔ شبیر علی نے کہا کہ تاریخ ہمیشہ وینکٹ سوامی کے قربانیوں کو یاد رکھے گی۔ کانگریس وینکٹ سوامی جیسے عظیم رہنماء کی نمائندگی کے بعد ہی تلنگانہ کا قیام عمل میں آیا ہے اور ان کے مجسمہ کی نقاب کشائی پر مسرت کا اظہار کیا۔ اس موقع پر سابق رکن پارلیمنٹ وویک نے اپنی تقریر میں کہا کہ وینکٹ سوامی نے بحیثیت مرکزی وزیر لیبر پہلی مرتبہ ملازمین کو وظائف کی فراہمی کیلئے جدوجد کا آغاز کیا تھا۔ تلنگانہ کے حصول کیلئے وینکٹ سوامی نے صدر جمہوریہ کے جلیل القدر عہدہ سے بھی ہاتھ دھونا پڑا تھا۔ تلنگانہ کے قیام کے بعد ان کے مجسمہ کو حیدرآباد ٹینک بنڈ پر قائم کیا تو دوسر امجسمہ کاماریڈی حلقہ کے ماچہ ریڈی میں قائم کیا گیا۔ اس موقع وویک نے کہا کہ ان کے والد ہمیشہ غریبوں اور تلنگانہ کیلئے فکر مند رہتے تھے اس جلسہ میں ماچہ ریڈی منڈل پرجا پریشد صدر نرسنگ رائو، وینکٹ سوامی کے فرزند ونودکے علاوہ دیگر بھی موجود تھے۔

TOPPOPULARRECENT