Thursday , August 17 2017
Home / شہر کی خبریں / تلنگانہ کیلئے ٹیکس واجبات 1813 کروڑ جاری

تلنگانہ کیلئے ٹیکس واجبات 1813 کروڑ جاری

حیدرآباد۔ 4؍ ڈسمبر ( سیاست نیوز) مرکزی وزارت فینانس نے ریاست تلنگانہ کو ٹیکس کے عوض واجب الادا رقومات کے حصہ کے طور پر جملہ 1813 کروڑ روپئے جاری کئے ۔ تلنگانہ حکومت کے باوثوق ذرائع نے یہ بات بتائی اور کہا کہ درحقیقت مرکزی حکومت نے ریاست کو ٹیکس کے عوض ہر ماہ ریاستی خزانہ میں 997 کروڑ روپئے جمع ہونا چاہئے ۔ اور بالخصوص ریاستوں سے وصول ہونے والے مرکزی ٹیکس کے منجملہ 42 فیصد حصہ مرکزی حکومت مختلف ریاستوں کو حکومتوں کو مختص کیا جاتا ہے ۔ جبکہ ماہ اکٹوبر میں تلنگانہ حکومت کو واجب الادا حصہ کے عوض 997 کروڑ روپئے وصول ہوئے تھے لیکن صرف 447  کروڑ رپیوں تک کٹوتی کی گئی ۔ بتایاجاتا ہے کہ اس پر تلنگانہ حکومت نے سخت اعتراض کیا ۔ اس مسئلہ پر چیف منسٹر چندرشیکھرراؤ نے نہ صرف گورنر مسٹر ای ایس ایل نرسمہن سے تفصیلی تبادلہ خیال کرکے ضروری مشورے حاصل کئے بلکہ خود اپنے دہلی کے دورہ کے موقع پر وزیراعظم نریندر مودی سے ملاقات کر کے حالات سے واقف کروایا تھا اور فی الفور موجودہ صورتحال میں زائد فنڈز کے علاوہ تمام واجب الادا فنڈز جاری کرنے کی خواہش کی تھی ‘ جس کی روشنی میں مرکزی حکومت نے تلنگانہ کیلئے 44 کروڑ 997 کروڑ اور 369 کروڑ جملہ 1813 کروڑ روپئے جاری کئے ۔

TOPPOPULARRECENT