Saturday , June 24 2017
Home / شہر کی خبریں / تلنگانہ کیمسٹس اینڈ ڈرگسٹس اسوسی ایشن کا 30 مئی کو ایک روزہ بند

تلنگانہ کیمسٹس اینڈ ڈرگسٹس اسوسی ایشن کا 30 مئی کو ایک روزہ بند

حیدرآباد ۔ 19 ۔ مئی : ( سیاست نیوز ) : تلنگانہ کیمسٹس اینڈ ڈرگسٹس اسوسی ایشن 30 مئی کو ایک روزہ بند منانے میں آل انڈیا آرگنائزیشن آف کیمسٹس اینڈ ڈرگسٹس (AIOCD) کے ساتھ شامل ہوگی ۔ آج یہاں ایک پریس کانفرنس میں یہ بتاتے ہوئے اسوسی ایشن کے صدر ایس وینکٹ پتی ، جنرل سکریٹری آر سرینواس اور خازن مدھوسدن نے کہا کہ حکومت کی ای پورٹل تجویز کے خلاف احتجاجاً ریٹیل اور ہول سیل فارمیسیز 29 مئی کو درمیانی شب سے 30 مئی کو درمیانی شب تک بند رہیں گے ۔ صدر نے کہا کہ ’ سرکاری دواخانوں سے اٹائچ تمام فارمیسیز اور خانگی فارمیسیز اس بند کے دوران کھلے رہیں گے ‘ اسوسی ایشن نے کہا کہ روزآنہ کی خرید و فروخت کی تفصیلات کو ٹریڈرس کی جانب آن لائن اپ لوڈ کرنے سے متعلق مجوزہ ریگولیشن ٹریڈرس کے لیے تکلیف دہ اور مشکل میں ڈالنے والا ہوگا ۔۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT