Tuesday , September 26 2017
Home / شہر کی خبریں / تلنگانہ کی آبپاشی اسکیمات ملک کیلئے مثالی ‘ اومابھارتی کا اعتراف

تلنگانہ کی آبپاشی اسکیمات ملک کیلئے مثالی ‘ اومابھارتی کا اعتراف

حیدرآباد ۔ 18جولائی ( سیاست نیوز) مرکزی وزیر آبی وسائل اوما بھارتی نے کہا کہ ریاست تلنگانہ میں آبپاشی مسائل کی یکسوئی کیلئے حکومت کی جانب سے کی جانے والی کوششیں قابل ستائش ہیں ۔ چیف منسٹر تلنگانہ مسٹر کے چندر شیکھر  راؤ جو کہ دہلی میں قیام کئے ہوئے ہیں آج مرکزی وزیر آبی وسائل اوما بھارتی سے ملاقات کی تھی ۔ اس ملاقات کے دوران ریاست میں آبپاشی پراجکٹس ‘ پانی کی تقسیم معاملات و دیگر اُمور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا جس پر اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے اوما بھارتی نے حکومت تلنگانہ کے آبپاشی پراجکٹس سے متعلق کئے جانے والے اقدامات کی زبردست ستائش کی ‘ چیف منسٹر کے قریبی ذرائع نے یہ بات کہی اور بتایا کہ چیف منسٹر مسٹر کے چندر شیکھر راؤ کی اوما بھارتی سے ملاقات کے بعد اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے اوما بھارتی نے کہا کہ مشن کاکتیہ کا تجربہ ملک بھر کیلئے ایک اچھی مثال ہے اور اس سلسلہ میں مرکزی وزارت آبی وسائل سے بھی بھرپور تعاون کرنے کی اوما بھارتی نے چیف منسٹر سے خواہش کی ۔ مرکزی وزیر آبی وسائل اومابھارتی نے مزید کہا کہ وزیرآبپاشی ریاست تلنگانہ مسٹر ٹی ہریش راؤ کو مرکزی ٹاسک فورس کمیٹی ( وزارت آبی وسائل )  میں شامل کیا گیا ۔ انہوں نے مزید چیف منسٹر کو اس بات کا تیقن دیا کہ وہ ریاست تلنگانہ میں روبہ عمل لائی جانے والی اسکیم ’’ مشن کاکتیہ ‘‘ کے کاموں کا جائزہ لینے کیلئے وہ بہت جلد ریاست تلنگانہ کا دورہ کریں گے ۔ انہوں نے کہا کہ ایف آر بی ایم کی حد میں اضافہ سے متعلق مسئلہ پر سنجیدگی سے غور کیا جارہا ہے ۔ قبل ازیں چیف منسٹر نے اوما بھارتی کی ملاقات و گفتگو کے دوران ریاستی حکومت تلنگانہ کی  اسکیمات و پروگراموں مشن بھگیرتا اور مشن کاکتیہ سے متعلق تفصیلات سے واقف کروایا ۔

TOPPOPULARRECENT