Sunday , September 24 2017
Home / شہر کی خبریں / تلنگانہ کی اقلیتوں کیلئے اقامتی اسکولس میں داخلے

تلنگانہ کی اقلیتوں کیلئے اقامتی اسکولس میں داخلے

آن لائن درخواست پر راست داخلہ ، والدین و سرپرست توجہ دیں
حیدرآباد ۔ 12 ۔ مئی : ( سیاست نیوز ) : ادارہ سیاست نے عوامی مفاد کے تحت تلنگانہ کی اقلیتوں کے لیے حکومت تلنگانہ کی جانب سے قائم کردہ اقامتی اسکولس میں داخلوں کے لیے عوام میں شعور بیداری مہم کو آگے بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے ۔ اس مہم کے تحت سیاست نے سیاست ہیلپ لائن نمبر 040-65699966 اور 9391160364 کے ذریعہ مفت آن لائن داخلہ کے لیے رہبری و رہنمائی کررہا ہے ۔ اقامتی اسکولس میں تعلیمی سال 2016-17 کے دوران کلاس پانچویں تا ساتویں جماعت میں داخلے راست طور پر آن لائن دئیے جائیں گے ۔ حکومت کے ریاست تلنگانہ کے تمام اضلاع میں 71 عدد انگلش میڈیم اسکولس قائم کئے جارہے ہیں ۔ جس میں داخلہ پانے والے فی طالب علم پر حکومت 80 ہزار روپئے مالیت مفت تعلیم ، بورڈنگ ، طعام اور صحت کے لیے خرچ کررہی ہے ۔ لڑکے اور لڑکیوں کے لیے علحدہ علحدہ کیمپس رکھے گئے ہیں ۔ اپنی نوعیت کے اولین سرکاری اسکولس میں اردو مضمون کے ساتھ اخلاقیات اور دینیات کی تعلیم کی بھی سہولت رہے گی ۔ ایسے میں سرپرستوں اور والدین کو چاہئے کہ وہ اپنے بچہ کو تعلیم یافتہ بناتے ہوئے ان کا مستقبل تابناک بنائیں ۔ آن لائن رجسٹریشن کے لیے tmreis.telangana.gov.in آن کرنے پر تمام تر تفصیلات سے آگہی ہوگی ۔ جہاں پر فارم کی خانہ پری کرتے ہوئے راست داخلے حاصل کرسکتے ہیں ۔ مزید تفصیلات کے لیے ہیلپ لائن نمبرس 7331170780/81/82/83/ 84/85/86/87/88 پر بھی ربط کرسکتے ہیں ۔۔

TOPPOPULARRECENT