Monday , August 21 2017
Home / Top Stories / تلنگانہ کی انفارمیشن ٹکنالوجی پالیسی کا اعلان

تلنگانہ کی انفارمیشن ٹکنالوجی پالیسی کا اعلان

صنعتکاروں سے تعاون کی خواہش ‘ گورنر و چیف منسٹر کا خطاب
حیدرآباد ۔ 4 ؍ اپریل ( سیاست نیوز) تلنگانہ حکومت نے اپنی انفارمیشن ٹیکنالوجی پالیسی کااعلان کیا ۔ اور آج ایچ آئی سی سی آڈیٹوریم واقع مادھاپور میں منعقدہ رنگا رنگ تقریب میں چیف منسٹر مسٹرکے چندرشیکھرراؤ نے ریاستی گورنر اور صدرنشین انفوسیس کے علاوہ کئی ایک ممتاز صنعتکاروں کی موجودگی میں تلنگانہ انفارمیشن ٹیکنالوجی پالیسی کو جاری کیا ۔ اس موقعہ پر گورنر تلنگانہ و آندھراپردیش مسٹر ای ایس ایل نرسمہن نے اپنا اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ تلنگانہ میں انفارمیشن ٹیکنالوجی کے ذریعہ دیہی علاقوں کو مربوط کرنا نہ صرف بہت خوشی کی بات ہے بلکہ ایک خوش آئند اقدام بھی ہے ۔اس سلسلہ میں گورنر تلنگانہ مسٹر ای ایس ایل نرسمہن نے وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی مسٹر کے ٹی راماراؤ کی نہ صرف زبردست ستائش کی بلکہ انہیں مبارکباد بھی پیش کی ۔ انہوں نے تمام شعبوں  میں تلنگانہ کی ترقی کے لئے حکومت کے اقدامات بھی قابل ستائش ہیں ۔ اور تلنگانہ کی ہمہ جہتی ترقی کے لئے تمام صنعتکاروں  و سرمایہ کاروں سے تلنگانہ حکومت کے ساتھ آپسی تال میل کے ذریعہ بھرپور تعاون کی خواہش کی ۔ چیف منسٹر تلنگانہ مسٹر کے چندراشیکھرراؤ نے اپنے خطاب میں کاکہاکہ ’’سنگل ونڈو آف   ( سلسلہ صفحہ 8پر )

TOPPOPULARRECENT