Sunday , September 24 2017
Home / شہر کی خبریں / تلنگانہ کی آمدنی میں 27.45 فیصد اضافہ

تلنگانہ کی آمدنی میں 27.45 فیصد اضافہ

حیدرآباد 14 جون (پی ٹی آئی) حکومت تلنگانہ نے آج کہاکہ حالیہ مہینوں کے دوران ریاست تلنگانہ کی آمدنی میں 27.45 فیصد اضافہ درج کیا گیا ہے۔ چیف منسٹر کے دفتر سے جاری اعلامیہ کے مطابق گزشتہ سال کے مطابق رواں سال اپریل اور مئی میں قابل لحاظ آمدنی ہوئی ہے۔ چیف منسٹر کے چندرشیکھر راؤ نے اس ضمن میں آج محکمہ فینانس اور دیگر سینئر عہدیداروں کے ساتھ ایک جائزہ اجلاس میں تفصیلات پر تبادلہ خیال کیا۔ اپریل اور مئی 2015 ء کے دوران کمرشیل ٹیکسیس، اسٹامپس اینڈ رجسٹریشن اور ٹرانسپورٹ جیسے محکمہ جات سے 6,031 کروڑ روپئے کی آمدنی ہوئی تھی جو اس سال اپریل اور مئی کے دوران 7,687 کروڑ روپئے تک بڑھ گئی۔ سرکاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ریاستی حکومت کی نئی صنعتی پالیسی اور رشوت سے پاک شفاف حکمرانی کے سبب آمدنی میں یہ اضافہ ممکن ہوسکا ہے۔

TOPPOPULARRECENT