Thursday , August 17 2017
Home / شہر کی خبریں / تلنگانہ کی تخمینہ کمیٹی کا آج اجلاس

تلنگانہ کی تخمینہ کمیٹی کا آج اجلاس

حیدرآباد ۔ 9 مئی ( این ایس ایس ) تلنگانہ کے سکریٹری ڈاکٹر ایس راجہ سدا رام نے مطلع کیا ہے کہ ایوان کی تخمینہ کمیٹی کا اجلاس منگل کو 11بجے دن عمارات اسمبلی کے کمیٹی ہال میں منعقد ہوگا جس میں مالیاتی سال 2016-17ء کیلئے محکمہ اسکولی تعلیم کا بجٹ تخمینہ پر تبادلہ خیال کیا جائے گا ۔ تخمینہ کمیٹی کے ارکان الکبیر ایکسپورٹ ردرارم پٹن چیرو منڈل کے علاوہ اروبندو فارما کا معائنہ کریں گے ۔ چہارشنبہ کو صبح 8:30 بجے ان دونوں اداروں کی جانب سے آلودگی پر کنٹرول کیلئے کئے جانے والے اقدامات کا جائزہ لیا جائے گا۔تخمینہ کمیٹی شہر اور مضافات میں واقع صنعتی اداروں سے پیدا ہونے والی آلودگی انسداد کیلئے ضروری سفارشات تجویز کرے گی ۔

TOPPOPULARRECENT