Sunday , October 22 2017
Home / شہر کی خبریں / تلنگانہ کی ترقی، کے وی رنگاریڈی کو خراج کے مطابق :ویشویشور ریڈی

تلنگانہ کی ترقی، کے وی رنگاریڈی کو خراج کے مطابق :ویشویشور ریڈی

حیدرآباد ۔ 13 ڈسمبر (این ایس ایس) رکن پارلیمنٹ چیوڑلہ مسٹر کنڈا ویشویشور ریڈی نے آج اس بات کا ادعا کیا کہ تلنگانہ ریاست کی ترقی گویا کنڈا وینکٹ رنگاریڈی کو خراج پیش کرنے کے مترادف ہوگا۔ وہ یہاں سابق ڈپٹی چیف منسٹر، تلنگانہ جہدکار کے وی رنگاریڈی کی 125 ویں یوم برسی کے موقع پر چیوڑلہ میں آنجہانی کے مجسمہ سے گلہائے کے ذریعہ خراج عقیدت پیش کررہے تھے۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ ارکان خاندان بھی موجود تھے۔ مسٹر ویشویشور ریڈی نے اس موقع پر یاد دہانی کی کہ وہ رنگاریڈی نے آندھراپردیش میں حیدرآباد ریاست کے انضمام کیلئے اپوزیشن کی کوششوں کی سخت مخالفت کی تھی تاہم ایک طویل جدوجہد کے بعد علحدہ تلنگانہ کے حصول میں کامیابی ملی ہے۔

TOPPOPULARRECENT