Saturday , October 21 2017
Home / شہر کی خبریں / تلنگانہ کی ترقی کیلئے این آر آئیز کا تعاون درکار ،کناڈا میں تہنیتی تقریب ۔ ڈپٹی چیف منسٹر محمد محمود علی کا خطاب

تلنگانہ کی ترقی کیلئے این آر آئیز کا تعاون درکار ،کناڈا میں تہنیتی تقریب ۔ ڈپٹی چیف منسٹر محمد محمود علی کا خطاب

حیدرآباد۔2ستمبر(سیاست نیوز) ڈپٹی چیف منسٹر تلنگانہ الحاج محمد محمودعلی اپنے سرکاری دورہ کے دوران لندن کے بعد کناڈا پہنچے جہاں ان کا تلنگانہ ڈیولپمنٹ فورم کناڈا کی جانب سے استقبال کیا گیااور انکے اعزاز تقریب منعقد کی گئی ۔ سینکڑوں غیرمقیم ہندوستانیوں نے شرکت کی۔اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے الحاج محمد محمودعلی نے تلنگانہ تحریک میںغیرمقیم ہندوستانیوں کے تعاون کی ستائش کرتے ہوئے حکومت تلنگانہ کی جانب سے کناڈا کے این آر ائیز کاشکریہ ادا کیا۔ انہوں نے حکومت کی فلاحی اورترقیاتی اسکیمات کا ذکر کیا او رکہاکہ حکومت سنہری تلنگانہ کی تشکیل کا جواب خواب دیکھی ہے اس کو پورا کرنے این آر ائیز کا تعاون ضروری ہے۔ کناڈا میں ورکنگ ڈے ہونے کے باوجود سینکڑوں کی تعداد میں ہندوستانیوں کی شرکت پر اظہار تشکر کیا ۔ جناب محمدمحمودعلی نے کہاکہ حکومت تلنگانہ کے مشن بھاگیرتا کا ذکر کرتے ہوئے کہاکہ صوبہ کے ہر ضلع ‘گائوں اور قصبے میں پائپ لائن کے ذریعہ پانی فراہم کرنے کا حکومت کا منصوبہ ہے۔ انہوں نے مشن کاکتیہ کے ذریعہ تالابوں کی صفائی عمل میںلانے کی تفصیلات بھی پیش کئے۔ انہوں نے کہاکہ تلنگانہ کی تشکیل کے صرف دو سال میں ریاست کو تیزی کے ساتھ ترقی کرنے والی ریاست او چندرشیکھر رائو کو ہندوستان کے بہترین چیف منسٹر کے اعزاز سے نواز ا گیاہے۔ انہوں نے کہاکہ آئندہ دنوں میںمزید اصلاحات کے ذریعہ تلنگانہ کو نمبر ون ریاست کے درجہ پر برقرار رکھنے کاکام کیاجارہا ہے۔ فورم کی جانب سے جناب محمدمحمودعلی اور وفد میںشامل لوگوں کو تہنیت پیش کی گئی۔بعدازاں جناب محمد محمودعلی نے کناڈا میں مختلف پروگراموں میںشرکت کرتے ہوئے دیگر تنظیموں اورسرکاری عہدیداروں سے بھی ملاقات کی۔

TOPPOPULARRECENT