Friday , October 20 2017
Home / اضلاع کی خبریں / تلنگانہ کی ترقی کیلئے جامع منصوبہ زیرترتیب

تلنگانہ کی ترقی کیلئے جامع منصوبہ زیرترتیب

نیالکل۔14اپریل ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ریاست تلنگانہ کو سنہرے تلنگانہ میں تبدیل کرنے کیلئے ایک جامع منصوبہ ترتیب دیا جارہا ہے جس سے تلنگانہ ریاست کو ملک کی سرفہرست ریاستوں میں شمار کیا جائے گا ۔ ریاستی وزیر آبپاشی ہریش راؤ نے آج ضلع میدک کے نیالکل منڈل کا تفصیلی دورہ کیا اور موضع مرزا پورین میں ایک کروڑ 95لاکھ روپیوں کی لاگت سے بی ٹی روڈ کا سنگ بنیاد رکھا اور موضع ڈپور میں 17لاکھ کی تعمیری سڑکوں کا افتتاح انجام دیا اور دیگر ترقیاتی کارروائی کا انتباہ دیا ۔ بعدازاں موضع ڈپور میں مشن کاکتیہ کے دوسرے مرحلہ کا آغاز کیا اور جلسہ عام سے مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلیٰ کے سی آر تلنگانہ کے کسانوں کو خوشحال دیکھنے کے خواہاں ہیں ۔ مشن کاکتیہ کو بارش سے قبل تکمیل کرلیا جائے گا ۔ اس اسکیم کو مرکزی سطح پر ایک بہتر اسکیم کا اعزاز حاصل ہے ۔انہوں نے کہا کہ حلقہ اسمبلی ظہیرآباد میں اقلیتوں کیلئے اور جونیئر اردو میڈیم کالج کیلئے 2کروڑ روپیوں کی منظوری دی گئی ہے اور اسی طرح موضع مرزا پور میں اردو میڈیم اسکولس کیلئے 25لاکھ ‘ نیالکل میں مزید اقلیتی تعلیمی اداروں کیلئے جملہ 55لاکھ روپیوں کی منظوری عمل میں لائی گئی ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ حلقہ ظہیرآباد کے چاروں منڈلس میں لائی گئی نیالکل کوہیر جھرہ سنگم کے اقلیتی طلبہ کیلئے 6کروڑ 45لاکھ روپیوں کو فراہم کیا جارہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت پسماندہ طبقاتکو حصول تعلیم بہتر روزگار فراہم کرنے کوشاں ہیں ۔ ریاستی وزیر نے نیالکل منڈل کے تالابوں کیلئے محکمہ پولیس سے ایس آئی حدنور ایم آر او دسرتھ سنگھ ‘ ایم پی ڈی او ڈپٹی تحصیلدار کو ذمہ داری دی ۔ ایم پی ظہیرآباد بی بی پاٹل نے مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ نیالکل منڈل میں بڑے پیمانے پر صنعتوں کا قیام عمل میں لایا جارہا ہے ۔ جس کے تحت بیروزگار نوجوانوں کو حصول روزگار دیا جائے گا ۔ انہوں نے کہا کہ ایم پی فنڈس کے تحت نیالکل میں ترقیاتی کاموں کو انجام دیا جارہا ہے ۔ ڈپٹی اسپیکر پدما دیویندر ریڈی نے کہا کہ ضلع میدک میں ریاستی وزیر ہریش راؤ ہر شہر اور علاقوں کا دورہ کرتے ہوئے عوامی مسائل کی سماعت کررہے ہیں ۔ مشن کاکتیہ جیسی اسکیمات سے غریب کسانوں کو فائدہ بخش ہوگا ۔ اسم وقع پر سابق ریاستی وزیر فرید مانک انچارج ٹی آر ایس کملابائی صدرنشین منڈل پرجا پریشد ‘ شیخ فرید سرپنچ مرزاپ ور زاہدہ شیخ زیڈ پی ٹی سی شاردا وجئے کمار سابق صدر ایم پی پی مبین محبوب علی صدر ٹی آر ایس نیالکل رویندر ریڈی کے علاوہ کثیر قائدین ٹی آر ایس موجود تھے ۔

TOPPOPULARRECENT