Wednesday , September 27 2017
Home / شہر کی خبریں / تلنگانہ کی ترقی کیلئے نئی راہیں، مرکز سے دو معاشی خصوصی زونس کی منظوری

تلنگانہ کی ترقی کیلئے نئی راہیں، مرکز سے دو معاشی خصوصی زونس کی منظوری

سرمایہ داروں کی توجہ مرکوز ہونے کی راہ ہموار، کوکہ پیٹ اور جڑچرلہ کو اہمیت
حیدرآباد 14 جنوری (سیاست نیوز) مرکزی حکومت نے ریاست تلنگانہ میں دو نئے خصوصی معاشی زون کو منظوری دیتے ہوئے ریاست کی ترقی کے لئے نئی راہیں ہموار کی ہیں۔ گزشتہ یوم مرکزی حکومت نے حکومت تلنگانہ کی جانب سے پیش کردہ منصوبوں کو منظوری فراہم کرتے ہوئے نئے خصوصی معاشی زون کے آغاز کی راہ ہموار کی ہے۔ وائلیو لیابس اور جی اے آر کارپوریشن کو دی گئی منظوری سے علاقہ تلنگانہ میں نئے سرمایہ کاروں کی توجہ مرکوز ہونے کے امکانات روشن ہوتے جارہے ہیں۔ وائلیو لیابس جوکہ ضلع رنگاریڈی میں 3.12 ہیکٹر اراضی رکھتا ہے۔ راجندر نگر منڈل میں موجود اِس وسیع و عریض اراضی کو خصوصی معاشی زون کے طور پر ترقی دینے کے لئے منظوری حاصل ہونے کے بعد اِس علاقہ کی اہمیت میں مزید اضافہ ہونے کی توقع ہے۔ جی اے آر کارپوریشن بھی کوکاپیٹ راجندر نگر منڈل میں 2.22 ہیکٹر اراضی رکھتا ہے جسے منظوری حاصل ہوئی ہے۔ اِن دو خصوصی معاشی زون کے علاوہ دیگر کمپنیوں کی جانب سے بھی ایس ای زیڈ کی تکمیل کے لئے دی گئی مہلت میں توسیع کی درخواست داخل کی گئی تھی جس میں اپسیلان ادویہ ساز کمپنی نے پولاپلی موضع جڑچرلہ منڈل ضلع محبوب نگر میں حوالہ کی گئی اراضی پر ترقیاتی کاموں کے لئے مدت میں توسیع کی درخواست داخل کی تھی جسے 13 ڈسمبر 2016 ء تک توسیع فراہم کی گئی ہے۔ کے ایس کے سوریہ فوٹو والٹیک وینچر فیاب سٹی نے مہیشورم منڈل میں موجود پراجکٹ کی ترقی کی مدت میں توسیع کی درخواست داخل کی تھی جسے 11 نومبر 2016 ء تک توسیع فراہم کی گئی ہے۔ مرکزی حکومت کی جانب سے ریاست تلنگانہ میں دو خصوصی معاشی زون کے قیام کو منظوری حاصل ہوئی ہے جبکہ دو پراجکٹس کی میعاد میں توسیع دی گئی ہے۔
ٹرینڈ ٹیچرس کیلئے ایجوکیشن فلاسفی پر لکچر اور ماڈل ٹسٹ
حیدرآباد ۔ 14 ۔ جنوری : ( سیاست نیوز) : ٹرینڈ ٹیچرس امیدواروں کے لیے جن کی تعلیمی قابلیت بی ایڈ ، ڈی ایڈ ، یو پی ٹی ، یچ پی ٹی ہو ان کے لیے اتوار 17 جنوری کو صبح 1-30 بجے سیاست گولڈن جوبلی ہال عابڈس پر ’ ایجوکیشن فلاسفی ‘ پر مسٹر عبدالرشید ڈائٹ لکچرر ناگارام کا لکچر ہوگا ۔ اور ٹیٹ / ڈی ایس سی کے نمونہ سوالات کے مطابق ماڈل ٹسٹ ( تمثیلی امتحان ) رہے گا ۔ ۔

TOPPOPULARRECENT