Wednesday , April 26 2017
Home / شہر کی خبریں / تلنگانہ کی تشکیل کے بعد700 ایم بی بی ایس نشستوں کا اضافہ

تلنگانہ کی تشکیل کے بعد700 ایم بی بی ایس نشستوں کا اضافہ

حیدرآباد۔/22مارچ، ( آئی این این ) وزیر صحت ڈاکٹر لکشما ریڈی نے بتایا کہ ریاست تلنگانہ کی تشکیل کے بعد ایم بی بی ایس میں 700 نشستوں کا اضافہ ہوا ہے۔ آج اسمبلی میں وقفہ سوالات کے دوران سی پربھاکر کے پوچھے گئے سوال پر انہوں نے کہا کہ تلنگانہ کی تشکیل کے بعد  5 نئے میڈیکل کالجس قائم کئے گئے۔ انہوں نے بتایا کہ گورنمنٹ میڈیکل کالج ( محبوب نگر )، آر وی ایم انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسیس ( میدک )، مہاویر انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسیس ( وقارآباد ) اور مہیشور میڈیکل کالج اینڈ ہاسپٹل ( میدک ) میں فی کس 150 نشستیں اور ای ایس آئی میڈیکل کالج صنعت نگر میں 100نشستیں فراہم ہیں۔ اسی طرح جون 2014 سے اب تک ریاست میں 221 پی جی نشستوں کا اضافہ ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ریاستی حکومت نے ہر ضلع میں کم از کم ایک میڈیکل کالج قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور سب سے پہلا کالج سدی پیٹ میں قائم کیا جائے گا۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT