Saturday , May 27 2017
Home / شہر کی خبریں / تلنگانہ کی تمام اہم شخصیتوں کی گاڑیوں سے بھی لال بتی غائب

تلنگانہ کی تمام اہم شخصیتوں کی گاڑیوں سے بھی لال بتی غائب

مرکز کے وی آئی پی کلچر کے خاتمہ کی پالیسی پر عمل آوری ، کئی قائدین کا اظہار لاعلمی
حیدرآباد ۔ 2۔ مئی (سیاست نیوز) ملک میں وی آئی پی کلچر کے خاتمہ کیلئے مرکزی حکومت کے فیصلہ کے بعد تلنگانہ میں بھی تمام اہم شخصیتوں نے اپنی گاڑیوں پر سے لال اور بلیو لائیٹس کو نکال دیا ہے۔ مرکز کے فیصلہ کے مطابق یکم مئی سے کسی بھی شخصیت کی گاڑی پر وی آئی پی لائیٹ نہیں رہ سکتی۔ اس سلسلہ میں بتایا جاتا ہے کہ مرکز نے تمام ریاستوں کو رہنمایانہ خطوط جاری کردیئے ہیں۔ تلنگانہ میں گورنر ، چیف منسٹر ، ڈپٹی چیف منسٹرس اور وزراء نے پہلے مرحلہ میں اپنی گاڑیوں سے لائیٹ کو نکال دیا۔ تاہم بعض سرکاری اداروں کے صدور نشین نے لائیٹ کو برقرار رکھا تھا ، ان کا کہنا تھا کہ حکومت کی جانب سے اس سلسلہ میں کوئی احکامات نہیں ملے ہیں۔ بتایا جاتا ہے کہ پولیس کو پابند کیا گیا ہے کہ وہ لائیٹ والی گاڑیوں کو روک کر جانچ کریں اور مرکز کے فیصلہ سے واقف کرائیں۔ اسی دوران اقلیتی طبقہ سے تعلق رکھنے والے تمام صدور نشین اور ڈپٹی میئر گریٹر حیدرآباد نے بھی اپنی گاڑیوں سے بلیو لائیٹ نکال دیا ہے۔ اس طرح تمام وی آئی پی گاڑیاں اب عام آدمی کی گاڑیوں کی طرح نظر آرہی ہیں۔ ایسی اہم شخصیتیں جن کی سیکوریٹی کیلئے پولیس پائلٹ موجود ہیں، صرف وہی گاڑیاں ٹریفک میں نمایاں طور پر دکھائی دے رہی ہیں۔ بتایا جاتا ہے کہ حکومت اہم شخصیتوں کی جانب سے سائرن کے استعمال پر بھی روک لگانے کا منصوبہ رکھتی ہے ۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT