Friday , May 26 2017
Home / شہر کی خبریں / تلنگانہ کی تمام جیلوں میں اندرون دو ماہ سی سی کیمروں کی تنصیب

تلنگانہ کی تمام جیلوں میں اندرون دو ماہ سی سی کیمروں کی تنصیب

حیدرآباد23مارچ (یواین آئی)تلنگانہ کے محکمہ محابس (پریزن ڈپارٹمنٹ )کے ڈائرکٹر جنرل ونئے کمار نے واضح کیا ہے کہ تلنگانہ کی تمام جیلوں میں اندرون دو ماہ سی سی ٹی وی کیمرے لگائے جائیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ ملک کے بدعنوانیوں سے پاک محابس کے محکمہ جات میں تلنگانہ کا محکمہ محابس پہلے نمبر پر ہے ۔ انہوں نے کہا کہ جیلوں میں قیدیوں کو تربیت ہی نہیں دی جارہی ہے بلکہ سماجی خدمت کے پروگراموں میں ان کی شرکت اور بہتر زندگی گزارنے کو یقینی بنایا جارہا ہے ۔ انہوں نے منچریال میں سٹیزن فورم پروگرام کا افتتاح کیا ۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت کے بجٹ سے کسی بھی قسم کے تعلق کے بغیر تلنگانہ کا محکمہ اپنے طور پر معاشی اقدامات کررہا ہے ۔ اس موقع پر انہیں تہنیت بھی پیش کی گئی ۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT