Saturday , August 19 2017
Home / جرائم و حادثات / تلنگانہ کی جیلوں میں اچھے کردار کے قیدیوں کی رہائی پر غور

تلنگانہ کی جیلوں میں اچھے کردار کے قیدیوں کی رہائی پر غور

حیدرآباد۔/17فبروری، ( سیاست نیوز) تلنگانہ حکومت نے ریاست تلنگانہ کی جیلوں میں عمر قید کی سزا مکمل کرلینے یا اچھے کردار کے حامل قیدیوں کو جیل سے رہا کرنے کے سلسلہ میں بعض رہنمایانہ خطوط مرتب کئے ہیں۔ باوثوق سرکاری ذرائع نے یہ بات بتائی اور کہا کہ ایسے خاتون قیدیوں کو جنہیں عمر قید کی سزا سنائی گئی اور ان کی پانچ سالہ سزا مکمل ہوچکی ہے اور عمر قید کی سزا سنائے جانے کے بعد سات سالہ سزائے قید مکمل کرنے والے مرد قیدیوں کو حکومت نے رہا کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور ان رہنمایانہ خطوط کی روشنی میں اہل قیدیوں کا انتخاب کرنے کیلئے 6عہدیداروں پر مشتمل ایک کمیٹی قائم کرتے ہویء حکومت نے احکامات بھی جاری کئے ہیں۔ سمجھا جاتا ہے کہ حکومت کے اس فیصلہ کی روشنی میں کئی ایک اچھے کردار کے حامل قیدی رہا ہوسکیں گے۔

TOPPOPULARRECENT