Sunday , September 24 2017
Home / شہر کی خبریں / تلنگانہ کی ریاستی شاہراہوں کو قومی شاہراہ میں تبدیل کیا جائے گا

تلنگانہ کی ریاستی شاہراہوں کو قومی شاہراہ میں تبدیل کیا جائے گا

چیف منسٹر کی تجویز سے مرکز کا اتفاق ، وزیر ٹرانسپورٹ ٹی ناگیشور راؤ کا بیان
نئی دہلی ۔ 24 ۔ اگست : ( سیاست نیوز ) : مرکز نے تلنگانہ میں 650 کلومیٹر طویل اسٹیٹ روڈس قومی شاہراہوں میں تبدیل کرنے سے اتفاق کیا اس طرح ریاست میں نیشنل ہائی ویز کی جملہ لمبائی 2 ہزار 6 سو کلومیٹر ہوجائے گی ۔ تلنگانہ ریاست کی تشکیل کے بعد سے حکومت مرکز کے تعاون سے نیشنل ہائی ویز کو دوگنا کرنے کے لیے کوشاں ہے ۔ جن راستوں کو اپ گریڈ کیا جارہا ہے وہ سنگاریڈی نیشنل ہائی وے 161 نرسا پور ، توپران ، گجویل ، جڈے وور ، بھونگیر ، چوٹ اوپل ، نیشنل ہائی وے 65 ، چوٹ اوپل ابراہیم پٹنم ، آمنگل ، شاد نگر ، چیوڑلہ ، شنکر پلی ، کنڈی ، میدک ، سدی پیٹ ، الکاتواتی اور جنکشن آوٹ رنگ روڈ حیدرآباد ولی گونڈہ ، تھورور ، نیلی کودورو ، محبوب آباد ، یلندو کوتہ گوڑم ، تلنگانہ کے وزیر عمارات و شوارع ٹی ناگیشور راؤ ٹی آر ایس کے رکن پارلیمنٹ جی ونود کمار اور مرکزی مملکتی وزیر لیبر و روزگار بنڈارو دتاتریہ نے مشترکہ پریس کانفرنس میں تفصیلات بتائیں اور کہا کہ چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ کی ریاستی سڑکوں کو اپ گریڈ کرنے کی تجویز مرکزی وزیر ٹرانسپورٹ نتن گڈکری سے رجوع کی تھی ۔ بنڈارو دتاتریہ نے گڈکری سے ملاقات کی اور اس سلسلہ میں واضح تیقن حاصل کیا ۔۔

TOPPOPULARRECENT