Saturday , June 24 2017
Home / شہر کی خبریں / تلنگانہ کی سیاسی فضاء بی جے پی کے حق میں سازگار، امیت شاہ کے دورہ سے پارٹی کو مزید تقویت کا امکان

تلنگانہ کی سیاسی فضاء بی جے پی کے حق میں سازگار، امیت شاہ کے دورہ سے پارٹی کو مزید تقویت کا امکان

حیدرآباد 14 مئی (سیاست نیوز) بھارتیہ جنتا پارٹی کے صدر امیت شاہ تلنگانہ کے عوام کا رجحان دیکھنے کے لئے تلنگانہ آرہے ہیں۔ کرناٹک اور اڑیسہ کے بعد تلنگانہ بی جے پی کا اگلا نشانہ ہے۔ بی جے پی کا احساس ہے کہ تلنگانہ کی موجودہ سیاسی صورتحال پارٹی کے لئے سازگار ہے۔ خصوصاً تلنگانہ کے دیہی علاقوں میں بی جے پی سرگرم عمل ہونے کے لئے کوشاں ہے۔ تلنگانہ میں بی جے پی کی مہم کا پہلا مرحلہ 22 مئی کو پرانا شہر حیدرآباد کے حلقہ کاروان سے شروع ہوگا۔ امیت شاہ اس مہم کا آغاز کریں گے۔ حیدرآباد کے علاوہ وہ اضلاع نلگنڈہ، محبوب نگر اور کریم نگر جائیں گے تاکہ دیہات کی سطح سے پارٹی کو مضبوط بنایا جاسکے۔ امیت شاہ کے دورہ تلنگانہ کے دوران کسی غیر بی جے پی پارٹی کے کسی سرکردہ لیڈر کی بی جے پی میں شمولیت کا کوئی امکان نہیں ہے۔ حالانکہ بی جے پی کے ذمہ دار قائدین کہہ رہے ہیں کہ پارٹی کے دروازے کھلے ہیں اور کانگریس اور ٹی آر ایس کے چند اہم قائدین سے بات چیت ہورہی ہے۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT