Saturday , August 19 2017
Home / شہر کی خبریں / تلنگانہ کی ٹی آر ایس حکومت مزدوروں و ملازمین کی بھلائی کے حق میں

تلنگانہ کی ٹی آر ایس حکومت مزدوروں و ملازمین کی بھلائی کے حق میں

کانگریس لیبر تنظیم کے قائدین کی ٹی آر ایس میں شمولیت ، وزیر داخلہ این نرسمہا ریڈی کا خطاب
حیدرآباد۔ 16 ۔ ستمبر (سیاست نیوز) کانگریس کی لیبر تنظیم آئی این ٹی یو سی کے قائد سی ایچ سرینواس اور دیگر لیبر قائدین نے آج ٹی آر ایس میں شمولیت اختیار کرلی ۔ تلنگانہ بھون میں وزیر داخلہ این نرسمہا ریڈی نے ان قائدین کا استقبال کیا اور انہیں پارٹی کا کھنڈوا پہنایا ۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ ٹی آر ایس حکومت مزدوروں اور ملازمین کی بھلائی کے حق میں ہے اور اس سلسلہ میں کئی اسکیمات کا آغاز کیا گیا ۔ انہوں نے کہا کہ مزدوروں کا تحفظ حکومت کی ذمہ داری ہے اور انہیں بہتر معاوضہ کی ادائیگی کے علاوہ ان کی صحت کے سلسلہ میں حکومت نے ہیلت کارڈ اسکیم متعارف کی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ مزدوروں کیلئے ای ایس آئی کے علاوہ انشورنس کی فراہمی حکومت کے زیر غور ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ حکومت نے غریبوں کی بھلائی کیلئے فلاحی اسکیمات کا آغاز کیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ حکومت کے اقدامات سے متاثر ہوکر مختلف پارٹیوں کے قائدین ٹی آر ایس میں شمولیت اختیار کر رہے ہیں۔ نرسمہا ریڈی نے کہا کہ چندر شیکھر راؤ نے مرکز سے مسلسل جدوجہد کے بعد علحدہ ریاست حاصل کی اور اسے سنہرے تلنگانہ میں تبدیل کرنا ان کا اہم مقصد ہے۔ نرسمہا ریڈی نے مزدوروں اور ملازمین کو یقین  دلایا کہ ہر موڑ پر حکومت ان کے مفادات کا تحفظ کرے گی۔

TOPPOPULARRECENT