Monday , October 23 2017
Home / شہر کی خبریں / تلنگانہ کی ہمہ جہتی ترقی کیلئے مرکز کی تمام تر مدد

تلنگانہ کی ہمہ جہتی ترقی کیلئے مرکز کی تمام تر مدد

ریاستی حکومت کو مرکزی فنڈس سے استفادہ کرنے بنڈارو دتاتریہ کا مشورہ
حیدرآباد ۔ 19 ۔ نومبر : ( این ایس ایس) : مرکزی مملکتی وزیر لیبر و روزگار بنڈارو دتاتریہ نے کہا کہ ریاست تلنگانہ کو اس کی ہمہ جہتی ترقی کے لیے تمام تر مدد فراہم کی جائے گی ۔ آج یہاں میڈیا سے مخاطب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نریندر مودی حکومت کا بڑا کارنامہ فینانشیل انکلوژن ہے ۔ دتاتریہ نے کہا کہ جن دھن یوجنا سے 19 کروڑ لوگوں کو فائدہ ہوا ہے اور وہ سبسیڈیز ، قرضہ جات اور دیگر مالیاتی فوائد حاصل کرنے کے موقف میں ہیں ۔ نئی قائم ریاست تلنگانہ میں کئے جارہے ترقیاتی اقدامات کے بارے میں بتاتے ہوئے بنڈارو دتاتریہ نے کہا کہ کریم نگر میں این ٹی پی سی راما گنڈم پلانٹ کو دو مرحلوں میں وسعت دی جارہی ہے ۔ پہلے مرحلہ میں 800mw کے دو یونٹس اور دوسرے مرحلہ میں 800mw کے تین یونٹس کا اضافہ کیا جائے گا ۔ اس کیلئے سنگ بنیاد جنوری 2016 میں رکھا جائے گا ۔ دتاتریہ نے کہا کہ بھوپالا پلی پاور پلانٹ کے پہلے مرحلہ میں 500mw کپاسٹی کا آغاز ہوچکا ہے اور دوسرے مرحلہ میں مزید 600mw کا کمرشیل آپریشنس کیلئے اس ماہ آغاز ہوگا ۔ انہوں نے کہا کہ مرکزی حکومت تلنگانہ کو 500mw کے دو سولار پارکس منظور کرنے کیلئے تیار ہے جس کیلئے ریاستی حکومت کو درکار اراضی فراہم کرنا ہوگا ۔ ڈومیسٹک اور انڈسٹریل فیڈرس کو الگ کرنے کیلئے مرکزی حکومت نے ریاست تلنگانہ کو 800 کروڑ روپئے منظور کئے ہیں جس میں ضلع ورنگل کو 120 کروڑ روپئے منظور کئے گئے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ریاستی حکومت کو کاموں میں تیزی پیدا کرتے ہوئے ان فنڈس سے استفادہ کرنا ہوگا ۔۔

TOPPOPULARRECENT