Wednesday , September 20 2017
Home / شہر کی خبریں / تلنگانہ کے آبپاشی پراجکٹس سے کانگریس چراغ پا

تلنگانہ کے آبپاشی پراجکٹس سے کانگریس چراغ پا

کریم نگر میں پراجکٹس کا سنگ بنیاد، ٹی ہریش راؤ کا خطاب
حیدرآباد۔/12جون، ( سیاست نیوز) تلنگانہ علاقہ کے ساتھ ہونے والی بالخصوص پانی کی تقسیم کے معاملہ میں ہونے والی ناانصافیوں کے خلاف جدوجہد کرکے علحدہ ریاست تلنگانہ کے حصول کو یقینی بنایا گیا۔ اس کے باوجود بھی تلنگانہ حکومت کی جانب سے آغاز کردہ آبپاشی پراجکٹس کے تعمیری کاموں میں رکاوٹیں حائل کرنے کو ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گابلکہ ریاست تلنگانہ میں ہر ایک ایکر زمین کو پانی سربراہ کرنا چیف منسٹر تلنگانہ مسٹر کے چندر شیکھر راؤ کا اہم مقصد اور ارادہ ہے۔ ضلع کریم نگر کے مختلف مقامات پر منعقدہ سنگ بنیاد تقاریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر آبپاشی مسٹر ٹی ہریش راؤ نے مذکورہ خیال کا اظہار کیا۔ اس موقع پر وزیر فینانس ای راجندر و دیگر قائدین اور اعلیٰ عہدیداران بھی شریک تھے۔ مسٹر ہریش راؤ نے مزید کہا کہ محض ریاست بھر میں ہر ایک ایکر اراضی کو پانی سربراہ کرنے کے لئے آبپاشی پراجکٹس کی ری ڈیزائننگ کی گئی۔ وزیر موصوف نے آبپاشی پراجکٹس کے مسئلہ پر سیاست کرنے کانگریس قائدین کے بیانات اور ریمارکس پر کانگریس قائدین کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ آبپاشی پراجکٹس کی عاجلانہ تعمیر کیلئے حکومت جہاں ایک طرف تیز تر اقدامات کررہی ہے وہیں دوسری طرف کانگریس قائدین پراجکٹس کی تعمیر میں رکاوٹیں پیدا کررہے ہیں اور اگر پراجکٹس کی تعمیر مکمل ہوجائے گی تو ریاست سے کانگریس کا صفایا ہوجانے کا کانگریس قائدین کو نیا خدشہ لاحق ہوگیا ہے۔ وزیر موصوف نے کہا کہ بجٹ میں آبپاشی پراجکٹس کیلئے حکومت نے 25ہزار کروڑ روپئے مختص کئے ہیں اور اس طرح تمام زیر تعمیر پراجکٹس کو مکمل کردکھایا جائے گا۔

TOPPOPULARRECENT