Monday , May 22 2017
Home / شہر کی خبریں / تلنگانہ کے ائمہ و موذنین کے لیے ضروری اطلاع

تلنگانہ کے ائمہ و موذنین کے لیے ضروری اطلاع

ریاستی وقف بورڈ میں توثیق نامہ جمع کروانے کی ہدایت
حیدرآباد ۔ 8 ۔ مئی : ( پریس نوٹ ) : صدر نشین تلنگانہ اسٹیٹ وقف بورڈ الحاج محمد سلیم کی ہدایت پر چیف اکزیکٹیو آفیسر جناب ایم اے منان فاروقی نے ریاست تلنگانہ میں ائمہ و موذنین کو ماہانہ اعزازیہ کی ادائیگی کی اسکیم کی عمل آوری کا جائزہ لیا اور ائمہ و موذن سیل کو اس اسکیم کی موثر عمل آوری کے لیے پابند کرتے ہوئے اسے متحرک کردیا ہے ۔ جناب ایم اے منان فاروقی نے کہا کہ جن ائمہ و موذنین نے اعزازیہ کی ادائیگی کے لیے آن لائن درخواست دی تھی اور جن کو اعزازیہ کی منظوری و ادائیگی عمل میں آچکی ہے ان کے لیے ضروری ہے کہ وہ متعلقہ مسجد کی انتظامی کمیٹی یا متولی حضرات سے اپنی خدمت جاری رہنے کا ایک توثیق نامہ حاصل کریں اور اسے جلد سے جلد وقف بورڈ میں داخل کریں ۔ اضلاع کے امام و موذن صاحبین متعلقہ ڈسٹرکٹ وقف آفس میں وقف بورڈ انسپکٹر کے پاس یہ توثیق نامے جمع کروائیں تاکہ ان کے توثیق ناموں کی روشنی میں ان کو اعزازیہ کی منظوری و اجرائی عمل میں لائی جاسکے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ جن مساجد میں امام صاحب یا موذن صاحب تبدیل ہوچکے ہیں یا فوت ہوچکے ہیں تو یہ بات بھی وقف بورڈ کے علم میں لائی جانی چاہئے تاکہ نئے امام یا موذن صاحب کو اعزازیہ کی ادائیگی عمل میں لائی جاسکے ۔۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT