Wednesday , August 23 2017
Home / Top Stories / تلنگانہ کے اضلاع اور منڈلس میں اضافہ کیلئے چیف منسٹر کا جائزہ اجلاس

تلنگانہ کے اضلاع اور منڈلس میں اضافہ کیلئے چیف منسٹر کا جائزہ اجلاس

حیدرآباد۔/8جون، ( پی ٹی آئی) حکومت تلنگانہ نے ریاست میں اضلاع اور منڈلس میں اضافہ اور ان کے ریونیو کو منظم کرنے کیلئے سرگرمیوں کا آغاز کردیا ہے۔ چیف منسٹر چندر شیکھر راؤ نے ضلع کلکٹر کے اجلاس میں تلنگانہ میں نئے اضلاع کے قیام کیلئے جائزہ لیا اور بہتر نظم و نسق کو یقینی بنانے کیلئے تلنگانہ میں اضلاع کی تعداد بڑھانے کو یقینی بنایا جارہا ہے۔ نظم و نسق کو عوام کیلئے قریب تر اور سہولت بخش بنانے کیلئے اضلاع میں اضافہ ضروری ہے۔ اس وقت تلنگانہ میں 10اضلاع ہیں۔ چندر شیکھر راؤ نے عہدیداروں سے کہا کہ وہ عوام کی سہولت کو مد نظر رکھتے ہوئے اُصول و ضوابط کو آسان بنائیں اور کارکردگی میں کسی قسم کی رکاوٹ پیدا نہ کریں۔ متعلقہ وزراء، ارکان اسمبلی اور دیگر عوامی نمائندوں سے مشاورت کے بعد نظم و نسق کے کاموں کو انجام دیا جائے۔ اضلاع کی تشکیل کیلئے قطعی اعلامیہ جاری کرنے سے پہلے اعتراضات وصول کی جائیں گے۔ نئے اضلاع کا قیام اس سال دسہرہ تہوار سے عمل میں آئے گا۔

TOPPOPULARRECENT