Saturday , September 23 2017
Home / شہر کی خبریں / تلنگانہ کے انٹرمیڈیٹ کالجس میں حفاظتی اقدامات ،فائر سرویس ، سنیٹری اور میڈیکل این او سی کی طلبی

تلنگانہ کے انٹرمیڈیٹ کالجس میں حفاظتی اقدامات ،فائر سرویس ، سنیٹری اور میڈیکل این او سی کی طلبی

حیدرآباد /20 نومبر ( پریس نوٹ ) تلنگانہ اسٹیٹ بورڈ آف انٹرمیڈیٹ ایجوکیشن نے انٹرمیڈیٹ کے تمام کالجس کو مختلف محکمہ جات کی طرف سے جاری کئے جانے والے صداقتنامہ عدم اعتراض ( این او سی ) داخل کرنے کی ہدایت کی ہے ۔ بورڈ آف انٹرمیڈیٹ کے سکریٹری ڈاکٹر اے اشوک کمار آئی اے ایس نے آج یہاں جاری کردہ اپنے اعلامیہ میں کہا کہ کالجوں کے انحاق کے قوائد کے مطابق تمام کالجس کو محکمہ فائر سرویس ، سنیٹری اور میڈیکل آفیسر کی طرف سے جاری کردہ اے ای / ڈی ای / ای ای ، ایف ڈی آر صداقتنامہ جاری کرنا لازمی ہوتا ہے ۔ علاوہ ازیں پلے گراؤنڈ سے متعلق پٹہ کے دستاویزات ، آر سی سی ، بلڈنگ وغیرہ کے صداقت نامے بھی پیش کرنا ضروری ہوتا ہے ۔ تمام کالجوں میں اگرچہ الحاق کیلئے درخواستیں تو داخل کئے ہیں لیکن بعض صورتوں میں انہوں نے فائر سرویس ، عمارتوں کی بہتر حالت اور دیگر درکار شرائط کی تکمیل سے متعلق این او سی داخل نہیں کئے ہیں ۔ بعض کالجس جو فائر سرویس این او سی داخل کرچکے تھے ان کی تجدید نہیں کی جاسکی ہے ۔ چنانچہ ان تمام ضابطوں کی عاجلانہ تکمیل ضروری ہے ۔ اس مقصد کیلئے تلنگانہ اسٹیٹ بورڈ آف انٹرمیڈیٹ نے ریاستی ڈیزاسٹر رسپانس اور فائر سرویس ڈپارٹمنٹ سے این او سی کی تجدید یا تازہ صداقتناموں کی اجرائی کیلئے تعاون کا فیصلہ کیا ہے ۔ چنانچہ تمام کالج انتظامیہ جات کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ قواعد کی پابندی کرتے ہوئے تمام ضروری دستاویزات بروقت پیش کریں ۔

TOPPOPULARRECENT