Sunday , April 23 2017
Home / شہر کی خبریں / تلنگانہ کے ایس ایس سی نتائج کا 7 مئی کو اعلان

تلنگانہ کے ایس ایس سی نتائج کا 7 مئی کو اعلان

حیدرآباد۔/19اپریل، ( سیاست نیوز) ریاست تلنگانہ میں گذشتہ ماہ 14مارچ تا 30 مارچ منعقدہ امتحانات ایس ایس سی کے نتائج توقع ہے کہ آئندہ ماہ 7مئی کو جاری کئے جائیں گے۔ ریاستی محکمہ تعلیم نتائج امتحانات ایس ایس سی کی اجرائی پر سنجیدگی سے غور کررہا ہے۔ باوثوق سرکاری ذرائع نے یہ بات بتائی اور کہا کہ امتحانات ایس ایس سی کے پرچوں کی جانچ کا کام بھی تقریباً مکمل ہوچکا ہے اور نتائج کی تیاری کے عمل میں تیزی پیدا کردی گئی۔ ذرائع کے مطابق امتحانات ایس ایس سی میں جاریہ سال 5.35 لاکھ طلباء نے درخواستیں پیش کی تھیں لیکن 5 لاکھ طلباء و طالبات نے امتحانات ایس ایس سی میں شرکت کی۔ اعلیٰ عہدیداران محکمہ تعلیمات نے متعلقہ عہدیداران بورڈ آف سیکنڈری ایجوکیشن کو امتحانات ایس ایس سی کے نتائج کی عاجلانہ تیاری کے اقدامات کی ہدایات دیں۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT