Sunday , September 24 2017
Home / شہر کی خبریں / تلنگانہ کے بجٹ سیشن میں مسلمانوں کو 12فیصد ریزرویشن کا بل پیش کرنے کا امکان نہیں

تلنگانہ کے بجٹ سیشن میں مسلمانوں کو 12فیصد ریزرویشن کا بل پیش کرنے کا امکان نہیں

حیدرآباد 6مارچ (یواین آئی )تلنگانہ کے بجٹ سیشن میں بھی مسلمانوں کو 12فیصد ریزرویشن کا بل پیش کرنے کا امکان نہیں ہے کیونکہ حکومت کی طرف سے اس خصو ص میں کوئی سرگرمی نہیں ہے ۔ اس بجٹ سیشن کو حکومت پہلے ہی 15تا 16دن چلانے کا منصوبہ رکھتی ہے ۔ ایسے میں بجٹ کی منظوری کے لئے کم سے کم 16دن کی کاروائی ضروری ہے ۔ حکومت 25یا 26مارچ کو تصرف بل منظور کرانے کا منصوبہ رکھتی ہے ۔ دوسری طرف مسلمانوں کو ریزرویشن کے لئے عوامی نمائندگیوں کی وصولی کے لئے تشکیل دیئے گئے بی سی کمیشن نے یہ واضح کردیاہے کہ ابھی تک حکومت کو کوئی رپورٹ حوالے نہیں کی گئی ہے ۔ اضلاع کے دورے کے بعد ہی رپورٹ حکومت کو پیش کی جائے گی جب کہ سرمائی سیشن میں زوروشور سے ریزرویشن بل پیش کرنے کے لئے حکومت سرگرم تھی۔ اچانک اس کے موقف میں تبدیلی آئی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT