Wednesday , September 20 2017
Home / شہر کی خبریں / تلنگانہ کے بعض آبی پروجیکٹس کی سطح میں بتدریج اضافہ

تلنگانہ کے بعض آبی پروجیکٹس کی سطح میں بتدریج اضافہ

حیدرآباد 26 اگست (یو این آئی) گزشتہ ایک ہفتہ کی بارش کے سبب تلنگانہ کے بعض آبی پروجیکٹس کی سطح میں بتدریج اضافہ ہوا ہے ۔نظام آباد کے پوچارم ،سنگیتا،کلیانا ذخائر آب کی سطح میں بتدریج اضافہ دیکھاجارہا ہے جبکہ نظام ساگر پروجیکٹ کی سطح میں صرف معمولی اضافہ ہوا ہے ۔اس ماہ کی 19تاریخ سے تین دنوں تک ہوئی بارش کے نتیجہ میں ان پروجیکٹس کی سطح میں اضافہ درج کیا گیا ہے ۔ بارش سے نظام آباد، کاماریڈی اضلاع میں آبی پروجیکٹس کی سطح میں اضافہ ہوا ہے ۔بارش سے پہلے سری رام ساگر پروجیکٹ میں صرف 9ٹی ایم سی پانی تھا تاہم اب اس میں26ٹی ایم سی پانی دیکھا گیا۔اس ماہ کی 19تاریخ سے ہوئی بارش کے سبب 20اگست سے سری رام ساگرپروجیکٹ میں آبی سطح میں اضافہ دیکھاجارہا ہے ۔اس ماہ کی 24تاریخ کو اس میں ایک لاکھ کیوزک پانی دیکھا گیا۔ 19سے 26اگست کے درمیان اس پروجیکٹ میں پانی کی سطح 9ٹی ایم سی سے بڑھ کر 26ٹی ایم سی تک جاپہنچی ۔سری رام ساگرپروجیکٹ میں 16ٹی ایم سی پانی کا بہاو در ج کیا گیا۔کاماریڈی ضلع کے نظام ساگر پروجیکٹ کے ماسوا دیگر پروجیکٹس کی آبی سطح میں اضافہ در ج کیا گیا ہے ۔نظام ساگر پروجیکٹ میں صرف چھ ٹی ایم سی پانی ہی آیا جس سے کسانوں میں مایوسی پائی جاتی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT