Wednesday , April 26 2017
Home / شہر کی خبریں / تلنگانہ کے بعض مقامات پر شدید بارش ۔فصلوں کو نقصان

تلنگانہ کے بعض مقامات پر شدید بارش ۔فصلوں کو نقصان

حیدرآباد 6اپریل (یواین آئی )تلنگانہ کے بعض مقامات پر تیز ہواوں کے ساتھ شدید بارش کے سبب فصلوں کو نقصان پہنچا اور کئی ایکڑ پر پھیلی فصلیں تباہ ہوگئیں۔ودربھ سے جنوبی تمل ناڈو شمالی کرناٹک ہوا کے کم دباوکے زیر اثر دو دنوں سے تلنگانہ کے مختلف مقامات پر بارش ہوئی جس سے فصلیں بُری طرح تباہ ہوگئیں۔آم کی کئی ایکڑ پر پھیلی فصلوں کو نقصان پہنچا۔کسانوں نے بے موسم بارش کے سبب ان کی فصلوں کو ہوئے نقصان پر شدید مایوسی کا اظہار کیا او رکہا کہ ان کا کافی نقصان ہوا ہے ۔ان کسانوں نے انہیں معاوضہ اداکرنے کا بھی مطالبہ کیا۔ان کسانوں نے کہا کہ انہیں ہر سال ایسی ہی صورتحال کا ان کو سامنا کرناپڑتا ہے ۔وزیر آبپاشی ہریش راو اورٹی آر ایس کے رکن پارلیمنٹ کے پربھاکر نے نقصان سے دوچار فصلوں کا معائنہ کیا اور متاثرہ کسانوں سے بات کی ۔انہوں نے کسانوں کو یقین دہانی کروائی کہ وہ وزیراعلی کے چندرشیکھرراو کو تفصیلات سے واقف کروائیں گے اور ان کو معاوضہ کی فراہمی کے اقدامات کریں گے ۔اسی دوران محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ آئندہ 24گھنٹوں کے دوران موسم میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی اور ایسی ہی صورتحال برقرار رہے گی۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT