Saturday , August 19 2017
Home / شہر کی خبریں / تلنگانہ کے تعلیمی ادارہ جات کا پرامن بند

تلنگانہ کے تعلیمی ادارہ جات کا پرامن بند

حیدرآباد ، 14 جولائی (یو این آئی) تلنگانہ کی بیشتر طلبہ تنظیموں کی جانب سے آج تعلیمی اداروں کا بند منایا گیا ہے ۔ کے جی تا پی جی مفت تعلیم کے وعدے پر عمل ’’پرائیویٹ اسکولوں کی بھاری فیس پر قابو پانے اور دیگر مطالبات پر اسٹوڈنٹس فیڈریشن آف انڈیا‘‘ آل انڈیا اسٹوڈنٹس فیڈریشن ’’تلنگانہ ودیارتھی ویدیکا ‘‘ ٹی ڈی ایس یو اور دیگر تنظیموں نے بند کی اپیل کی تھی ۔ اس بند کے سبب کئی اسکولوں نے تعطیل کا اعلان کیا ہے ۔ ان تنظیموں کا ماننا ہیکہ پرائیویٹ اسکولوں میں بھاری فیس وصول کی جارہی ہے تاہم ریاستی حکومت ان پر قابو پانے میں مکمل طور پر ناکام ہوگئی ہے اور اسی سال سے کے جی تا پی جی مفت تعلیم کے وعدے پر بھی عمل نہیں کیا جارہا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT