Thursday , August 17 2017
Home / شہر کی خبریں / تلنگانہ کے تمام سرکاری و خانگی آئی ٹی آئیز میں مخلوعہ نشستوں پر داخلے

تلنگانہ کے تمام سرکاری و خانگی آئی ٹی آئیز میں مخلوعہ نشستوں پر داخلے

آج فارم حاصل و داخل کرنے کی آخری تاریخ
حیدرآباد ۔ 19 ۔ اگست : ( راست ) : پرنسپل گورنمنٹ آئی ٹی آئی اولڈ سٹی حیدرآباد جناب محمد حامد خاں کی اطلاع کے بموجب تلنگانہ کے تمام سرکاری و خانگی آئی ٹی آئیز میں مخلوعہ نشستوں کو پر کرنے کے لیے ( مختلف انجینئرنگ اور نان انجینئرنگ ٹریڈس این سی وی ٹی پیاٹرن برائے سال 2016 ) درخواستیں حاصل و داخل کرنے کی آخری تاریخ 20 اگست مقرر کی گئی ہے ۔ درخواست فارم کسی بھی سرکاری یا خانگی آئی ٹی آئی سے حاصل کی جاسکتی ہیں ۔ داخلے میرٹ کی بنیاد اور موجودہ ریزرویشن پالیسی کے تحت ہوں گے ۔ الگ الگ آئی ٹی آئی میں الگ الگ درخواست دینی ہوگی ۔ تمام گورنمنٹ آئی ٹی آئیز میں کونسلنگ پروگرام 24 اگست کو مقرر کیا گیا ہے ۔ جب کہ خانگی آئی ٹی آئیز میں 27 تا 30 اگست کونسلنگ ہوگی ۔ امیدواروں کو کوئی علحدہ کال لیٹر جاری نہیں کیا جائے گا اور تمام اصل اسنادات کے ساتھ کونسلنگ کے لیے حاضر ہونا پڑے گا ۔ مزید تفصیلات یا مخلوعہ نشستوں کی جانکاری کسی بھی آئی ٹی آئی سے حاصل کی جاسکتی ہے ۔ امیدواروں کو اطلاع دی جاتی ہے کہ ٹریڈس کے الحاق کی تفصیلات ضلع کنوینرس سے حاصل کرلیں ۔۔

TOPPOPULARRECENT